Sunday, June 8, 2025
Homesliderکوہلی نے غیر معمولی کارنامہ انجام دیا : لکشمن

کوہلی نے غیر معمولی کارنامہ انجام دیا : لکشمن

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستان کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں22000 سے زیادہ رنز بنانے پر ٹیم کے سابق بیٹسمین وی وی ایس لکشمن نے کہا ہے کہ انہیں ایسا محسوس ہوتاتھا ہے کہ کوہلی کے ایسے ریکارڈ تک پہنچنا مشکل ہوگا۔کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے ونڈے کے دوران تینوں فارمیٹس میں 22000 سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ تیسرے میچ میں اننگز کے دوران ونڈے میں سب سے تیز12 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے اور انہوں نے ماسٹربلاسٹر سچن تندولکر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔لکشمن نے اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنیکٹیڈ میں گوتم گمبھیر سے کہا کوہلی نے جو کارنامہ انجام دیا وہ بے مثال ہے ۔ میرے خیال سے وہ جس طرح ہر سیریز میں کھیلتے ہیں اور اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہیں وہ ناقابل یقین ہے ۔

 ایک وقت میں نے محسوس کیا تھا کہ کوہلی کے لئے یہ چیلنجنگ ہوگا اور کسی مرحلے میں آکر ان کی توانائی کم ہوجائے گی ، لیکن کوہلی کے میدان میں رہتے ہوئے ایک مرتبہ بھی ایسا نہیں لگا کہ ان کی طاقت کم ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا اگر آپ ان کے ونڈے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو انہوں نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کئی سنچریاں بنائی ہیں ۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ان پر بہت دباؤ ہوتا ہے لیکن وہ دباؤکو ہٹاکر اپنی ذمہ داری سے کھیلتے ہیں اور یہی بات انہیں سب سے بہتر بناتی ہے ۔ کوہلی نے اپنے کیریئر میں22000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں جو اپنے آپ میں ایک خاص ریکارڈ ہے ۔یاد رہے کہ دورہ آسٹریلیا پر انہوں نے میزبان ٹیم کے خلاف تیسرے ونڈے میں تاریخ کے تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بنے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔