کولکتہ۔ ہندوستان کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور وکٹ کیپر رشبھ پنت مبینہ طور پر ویسٹ انڈیز کے خلاف 20 فروری کو ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی 20 سے قبل کولکتہ میں ٹیم بائیو ببل سے باہرآگئے ہیں۔ ہندوستان نے جمعہ کو یہاں دوسرے مقابلے میں کامیاب حاصل کرتے ہوئے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی ہے ، اسکے بعدبی سی سی آئی نے تیسرے ٹی 20 کے لیے دو اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، تا کہ وہ سری لنکا کے خلاف 4 مارچ سے موہالی میں شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لیے نئے سرے سے واپس لوٹ سکیں ۔
ان دونو ں کو جنہوں نے جمعہ کو دوسرے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستان کی آٹھ رنز سے جیت کے دوران 52 رنز فی کس بنائے، 24 فروری کو لکھنؤ اور دھرم شالہ میں کھیلی جانے والی آئی سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بھی آرام دیا جائے گا۔ کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ اس پالیسی کا حصہ سمجھا جاتا ہے جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ تمام فارمیٹ کے مستقل کھلاڑیوں کو وقفے وقفے سے آرام دیا جاسکے۔ اس موڑ پر کوہلی کا وقفہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ تازہ دم رہیں اور سری لنکا کے خلاف ٹی 20 کے بعد دو ٹسٹ میچوں کی سیریز میں اہم حصہ بن سکیں ۔
امکان ہے کہ بی سی سی آئی ہفتے کے آخر میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنت کی غیر موجودگی شریاس ایر یا رتوراج گایکواڈ کے لیے راہ ہموار کر سکتی ہے، جنہوں نے اب تک ٹی 20یں بینچ پر ہی وقت گزارا ہے ۔ نوجوان ایشان کشن ممکنہ طور پر وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ کوہلی اب تک 99 ٹسٹ کھیل چکے ہیں اور وہ موہالی میں اپنے 100ویں ٹسٹ کے منتظر ہوں گے۔ وہ کمر کی تکلیف کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں جوہانسبرگ ٹسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔