سکندرآباد۔ گریجویٹ کونسل نشستوں پر انتخابات کےلئے 14 مارچ کو رائے دہی ہونی ہے ۔حالیہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کی غیر متوقع کامیابی کے بعد گریجویٹ کونسل انتخابات میں کامیابی کےلئے برسراقتدار ٹی آر ایس پارٹی کوئی کسر نہیں چھوڑرہی ہے اور ہر محلے و گلی میں اہم لیڈر اور کیڈر گریجویٹ رائے دہندگان کو ٹی آر ایس کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں اور حکمران جماعت کے ریاست کےلئے ترقیاتی کاموں پر توجہ دلوا رہے ہیں۔
دریں اثنا سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ 2 میں ٹی آر ایس لیڈر اور سابق ممبر سدا کیشوریڈی ،انچارج اشوک گاؤڈ،صدر محمد عبد الجبار ،محمد اکثم ، شیخ سیف الدین ، شیخ مجیب الدین ،دھن راج ،چندراکانت اور دیگر کی سرپرستی میں یہاں کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم عمل میں آئی جہاں کیشوریڈی نے رائے دہندگان سے ٹی آر ایس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کی ۔اس کے علاوہ گھر گھر انتخابی مہم کے دوران عوام کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ کا ر سے کیشوریڈی نے واقف کروایا۔
اس موقع پر رسول پورہ کی جامع مسجد سدرۃ المنتھی کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے علاقے کے ٹی آر ایس صدر جبار نے مسجد کےلئے چند دنوں میں ہی ایک اور نل کے کنکشن دلوانے کا تقین دیا اور اس خصوص میں ہونے والی سرگرمیوں سے مصلیان کو واقف کروایا۔اس موقع پر مصلیان مسجد کے علاوہ محلے میں موجود دیگر طبقات کے لوگوں نے کشیو ریڈی اور انکی ٹیم کا بہتر استقبال کرتے ہوئے ٹی آر ایس کےلئے اپنی حمایت کا یقین دلوایا ہے ۔یادرہے کہ چیف منسٹر کے سی آر اور ریاستی وزیر کے ٹی آر کی جانب سے پارٹی کے لیڈروں سے اہم اجلاس کرتے ہوئے انہیں عوام میں حکمران جماعت کےلئے انتخابی مہم کو زور وشور سے چلانے کی ہدایت دی ہے جس کے تحت سکندرآباد کے کئی محلوں میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے۔