Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکے سی آر 20دسمبر کو ایل بی اسٹیڈیم میں کرسمس ڈنر کی...

کے سی آر 20دسمبر کو ایل بی اسٹیڈیم میں کرسمس ڈنر کی میزبانی کریں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ریاستی حکومت ہرسال کرسمس کی تقریبات کا اہتمام کررہی ہے اور 24 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر مستحق عیسائیوں،یتیموں،بوڑھوں اور غریب و مسکینوں میں تلنگانہ حکومت کے تحفے کے طور کپڑوں کی تقسیم اور کرسمس تقریبات کا انعقاد کرتی رہی ہے۔اس سال،وزیر اعلیٰ کے کرسمس ڈنر پروگرام کے دوران 9ممتاز عیسائی افراد اور چار اداروں،جنہوں نے مختلف شعبوں میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے،ان کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ 20دسمبر کو ایل بی اسٹیڈیم میں کرسمس ڈنر پراگرام کی میز بانی کریں گے۔جس میں وزراء،ارکان اسمبلی،ایم ایل سی،بشپ،پادری،پوش رہنما،اسکیم سے استفادہ کرنے والے لوگ اور عیسائی برادری کے افراد شریک ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی یقین دہانی کے مطابق،گنڈی پیٹ منڈل کے تحت کوکپیٹ گاؤں میں عیسائی عمارت کی تعمیر کے لئے دو سینٹ سرکاری اراضی الاٹ کی گئی تھی۔اور عیسائی برادری کو تدفین کے لئے رنگا ریڈی،میڈ چل اور وقار آباد  اضلاع میں 40.21 ایکڑ سرکاری راضی مختص کی گئی۔