Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکے سی آر نے تلنگانہ کی عوام کو دی نئے سال کی...

کے سی آر نے تلنگانہ کی عوام کو دی نئے سال کی مبارکباد،کہا،ریاست کو خواندہ بنانے کا عہد کریں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے منگل کے روز ریاست تلنگانہ کے عوام کو نیا سال 2020کی مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی تشکیل کے 6سالوں کے اندر،ریاست تلنگانہ کئی معاملات میں ملک میں پہلے مقام پر رہی اور یہ ریاست میں سب کے لئے قابل فخر ہے۔

وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ ریاست تلنگانہ نئے سال میں مزید ترقی کرے گی اور آگے بڑھے گی۔انہوں نے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست کو مکمل خواندہ بنانے کے لئے نئے سال ے دوران عہد کریں۔وہ چاہتے ہیں کہ ہر پڑھا لکھا شخص،ان پڑھ اور نا خواندہ افراد کو تعلیم دے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ریاست جو بجلی کے بحران کی وجہ سے تاریکی میں ڈوبی ہوئی تھی،وہ بجلی کی سر پلس بن گئی ہے۔مستقبل میں ریاست تلنگانہ بجلی کے شعبے میں زیادہ ترقی کرے گی اورریکارڈ بنائے گی۔کے سی آر نے کہا کہ ”مشن بھگیرتا کا ثمر لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔

ریاست تلنگانہ ملک میں پہلی ریاست بن گئی ہے،جس نے پینے کے پانی کے مسئلے کو ہمیشہ کے لئے حل کر دیا ہے۔دیگر ریاستیں مشن بھگیرتا کے قسم کے پرگراموں کو نافذ کرنے کی خواہاں ہیں۔ریاست آبپاشی کے شعبے میں چمتکار کر رہی ہے۔دنیا میں انجنئرنگ کا چمتکار سمجھے جانے والے کالیشورم منصوبے پر کام ہو رہا ہے،جس نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

اگلے جون تک،ہمیں کالیشورم پروجیکٹ کے صد فیصد نتائج حاصل ہوں گے۔ریاست زر خیز ہوگی،اور ریاست تلنگانہ کی سر میں سے مستقل طور پر قحط کا خاتمہ ہو گا۔جہاں تک فلاحی منصوبوں کے نفاذ کا تعلق ہے،تلنگانہ پہلے نمبر کی ریاست بن گئی ہے“۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ”ہم آئی ٹی اور صنعت کے شعبوں میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ”ریاست تلنگانہ پر ایک داغ ہے کہ،ملک میں بہت سارے شعبوں میں مشہور ہونے کے باوجود ریاست خواندگی کی شرح کے معاملے میں پسماندہ ہے۔یہ صورتحال پچھلے حکمرانوں کی ناکامی کی وجہ سے ہے،جو تمام کو کو تعلیم مہیا کرانے میں ناکام رہے ہیں۔ریاست تلنگانہ کی عوام کو اس پر غور کرنا چاہئے۔

چندر شیکھر راؤ نے مزید کہا کہ ”ہم سب کو نئے سال کے موقع پر ریاست کو مکمل خواندہ بنانے کا عزم کرنا چاہئے۔ہر پڑھا،لکھا شخص ناخواندہ کو تعلیم دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ م”حکومت جلد ہی ریاست میں مکمل خواندگی کے لئے ایک ایکشن پلان شروع کرے گی۔