Thursday, April 24, 2025
Homeتلنگانہکے سی آر نے نریندر مودی سے کی سی اے اے پر...

کے سی آر نے نریندر مودی سے کی سی اے اے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ٹی آر ایس کے سر براہ اور ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے ہفتے کے روز وزیر آعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر نظر ثانی کریں،اور کہا کہ یہ ”ملک کے لئے اچھا نہیں ہے“۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی سی اے اے کی مخالفت کرتی ہے۔

متنازعہ قانون کے نافذ ہونے کے بعد پہلی بار این ڈی اے حکومت پر قانون سازی کرنے پر سختی اختیار کرتے ہوئے،چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا ”ٹی آر ایس ایک سیکو لر پارٹی ہے،جو کسی کے ساتھ مذ ہب،ذات پات یا مسلک کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہ کرنے کے آئینی اعلان پر یقین رکھتی ہے۔

کے سی آر نے کہا ”میں دوسری ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے رابطے میں ہوں،جو سی اے اے اور ہم خیال جماعتوں کے قائدین کے مخالف ہیں۔اگر ضرورت ہوتو،میں ان سب کی رہنمائی کروں گا اور حیدرآباد میں ہونی والی ایک میٹنگ میں مدعو کروں گا،تاکہ اس رجعت پسند قانون کے خلاف لڑ نے کے لئے عمل کا ایک کورس تیار کریں۔ہم اس کے خلاف لڑیں گے۔ہم کسی سے یا کسی جماعت سے خوفزدہ نہیں ہیں“۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ اس ایکٹ کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہے،کیونکہ متعدد مر کزی وزراء مختلف لہجے میں تقریر کر رہے تھے اور خود متضاد تھے۔اس موقع پر،بلدی انتخابات میں شاندار کامیابی پر بات کرتے کے سی آر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج ٹی آر ایس پارٹی کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہیں۔