Sunday, June 8, 2025
Homeتلنگانہکے سی آر کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرنے کی کوشش کرنے...

کے سی آر کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرنے کی کوشش کرنے والے کانگریسی قائدین گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ میں پولیس نے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کے ہڑ تالی ملازمین کی حمایت میں وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی رہائش گاہ پر محاصرہ کرنے کے کانگریس پارٹی کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے پیر کے روز متعدد کانگریس قائدین اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔اور کانگریس قائدین،مالو بھٹی وکر مارکا،ریونت ریڈی،وہ ہنمنت راؤ،پونم پر بھاکر اور محمد علی شبیر سمیت دیگر رہنماؤں کو نظر بند رکھا گیا۔

پولیس نے پیر کی صبح سے ہی ریاست کے مختلف حصوں میں رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری سہارا لیا،تاکہ انہیں حیدرآباد جانے سے روک سکیں۔مظاہرین کو روکنے کے لئے وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ’پرگتی بھون‘ کے آس پاس سینکروں پولیس اہلکار تعینات تھے۔بیگم پیٹ میں پر گتی بھون جانے والی سڑکوں پر بیریگیٹس لگائے گئے تھے،جس کی وجہ سے شہر کے وسط میں مصروف علاقے میں ٹریفک

کانگریس کارکنوں کو اس علاقے تک پہنچنے سے روکنے کے لئے حکام نے بیگم پیٹ پر حیدرآباد میٹرو ریل اسٹیشن بھی بند کر دیا۔پولیس عہدیداروں کی جانب سے بیگم پیٹ کے آس پاس کے علاقوں میں ہوٹلوں اور لاجز کی تلاشی لیتے ہوئے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ کہیں کانگریس کے کارکنان وہاں ٹہرے ہوئے تو نہیں ہیں۔؟

سابق رکن پارلیمنٹ انجن کماریادو اور ان کے حامی،جو پرگتی بھون کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے،انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کی ہڑ تال پیر کے روز 17ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔کانگریس پارٹی نے آی ایس آر ٹی سی ملازمین کے مطالبات پر حکومت کے رویہ کے خلاف احتجاج کر نے کے لئے ”چلو پرگتی بھون“کا پروگرام بنایا تھا۔