Tuesday, June 10, 2025
Homesliderکے سی آر کی سالگرہ، تلنگانہ میں تہورکا ماحول، مودی کی مبارک...

کے سی آر کی سالگرہ، تلنگانہ میں تہورکا ماحول، مودی کی مبارک باد

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراوکو وزیراعظم نریندرمودی نے انکی سالگرہ کی مبارک باد دی ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن، مرکزی وزرا نتن گڈکری،سدانند گوڑا، وزرائے اعلی شیوراج سنگھ چوہان،اروند کیجروال، بپلیپ کمار دیپ اور دیگر اہم شخصیات نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے چندرشیکھرراو کی طویل اور صحت مند زندگی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ساتھ ہی ریاستی وزرا، ارکان پارلیمنٹ،ارکان اسمبلی، پڑوسی ریاستوں کی اہم شخصیات نے بھی طویل اور بہتر زندگی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔جہد کاروں، اداکاروں،سرکردہ تاجروں نے بھی ان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
چندرشیکھرراو کو ان کے فرزند و وزیرانفارمیش ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے ٹوئیٹر پراپنے پیغام میں کہا ایک مرد مجاہد کے نام جس نے تمام رکاوٹوں کا مقابلہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔ایک رہنما کے نام جس نے احتجاجیوں میں متاثر کن جذبہ پیداکیا اور اب وہ ایک بہترین منتظم ہے ۔بصیرت سے معمور ایک ایسی مثالی شخصیت جن کا بیٹا ہونے کی مجھے سعادت حاصل ہے ۔
چندرشیکھرراو کی سالگرہ کے موقع تلنگانہ کے علاوہ شہر حیدآباد کی گلی کوچوں میں ایک جشن کا ماحول تھا جہاں ٹی آر ایس کے کارکن اور لیڈروں نے صبح سے ہی اپنے چیف منسٹر کی سالگرہ کو ایک ریاستی تہور کے طور پر منایا ۔چیف منسٹر کی سالگرہ پر بڑے پیمانہ پر شجرکاری کے تحت شہر میں دس ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمارنے کہا کہ ہر پولیس اسٹیشن، ہر اے سی پی ڈیویزن،ایڈیشنل اے سی پی،ڈی سی پی نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔تمام کانسٹیبلس اور ہوم گارڈس نے بھی حصہ لیا۔انہوں نے کہاکہ سی پی ایل کیمپس میں پولیس کے اعلی عہدیداروں نے بھی حصہ لیا۔حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے ہر تین اور چار ماہ میں یہ شجرکاری مہم چلائی جاتی ہے جس کا مقصد شہرکو مزید سرسبز وشاداب،آلودگی سے پاک اور بہترین شہر بنانا ہے ۔