Monday, June 9, 2025
Homeتلنگانہکے ٹی آر نے جے پی نڈا کی جانب سے کئے گئے...

کے ٹی آر نے جے پی نڈا کی جانب سے کئے گئے تبصرے کی مذمت کی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : ٹی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے آج بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی جانب سے کئے گئے اس تبصرے کی مذمت کی ہے،جس میں نڈا نے کہا تھا کہ”تلنگانہ حکومت بد عنوان اور خاندانی حکمرانی میں ملوث ہے“۔

کو کٹ پلی میں ٹی آر ایس پارٹی کے ایک پروگرام میں،کے ٹی آر نے جھوٹے الزامات کے لئے تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ تلنگانہ ہے،نہ کہ کرناٹک کی گندی سیاست۔بی جے پی کو یہاں ڈرامے بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کے ٹی آر نے بد عنوانی کے الزامات کے لئے کانگریس پر شدید تنقید کی،اور کہا کہ انہیں الزامات کو ثابت کرنا چاہئے،یا کارروائی کا سامنا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس یہ دونوں جماعتیں تلنگانہ میں ہونے والی ترقی کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔

کے ٹی آر نے مزید کہا کہ دیگر ریاستوں کے بی جے پی قائدین ہماری اسکیموں کی تعریف کر رہے ہیں۔اور کہا کہ بی جے پی حکومت نیتی آیوگ کی سفارش کے باوجود مشن کاکتیہ کے لئے 5000کروڑ روپئے دینے میں ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آروگیہ شری ہیلتھ اسکیم نافذ کر رہے ہیں،جومرکز کے آیوشمان بھارت سے بہتر ہے۔کے ٹی آر نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ حکومت صرف وظیفوں (پنشنز)کے لئے 12000کروڑ روپئے خرچ کر رہی ہے،جبکہ مرکز اس میں سے 200کروڑ روپئے مہیا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی آر ایس ترقی کی راہ میں آنے والے بی جے پی یا کانگریس کے ڈراموں کو بر داشت نہیں کرے گی۔اور کہا کہ پارٹی کے پاس پچاس لاکھ نئے ممبرون کی طاقت ہے۔