Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگگاندھی جی نے اپنی ساری زندگی میں صرف ایک فلم دیکھی تھی

گاندھی جی نے اپنی ساری زندگی میں صرف ایک فلم دیکھی تھی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی شخصیت کی وجہ سے ہی 1921 میں بھکت ودُر نامی فلم کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی تھی جو ملک کی پہلی سنسرڈ فلم تھی۔یہ اطلاع مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے اختتام کے موقع پر شائع ”آج کل“ میگزین کے گاندھی خصوصی شمارہ میں دی گئی ہے ۔

انفارمیشن ٹرانسمیشن کی وزارت کی جانب سے 75 سال سے متواتر شائع ہو ر ہے اس میگزین کے اکتوبر کے شمارہ میں شائع ایک مضمون کے مطابق 1921 میں بنی فلم بھکت ودُر میں مہابھارت کے ایک کردارکوگاندھی ٹوپی اورکھدرکی قمیض پہنے دکھایا گیا تھا۔ ممبئی میں فلم کو دیکھنے کے لئے اتنی بھیڑ امنڈی تھی کی پولیس کو لاٹھی چارج کرنی پڑی تھی۔ اس فلم کو اس وقت کے سینسر بورڈ نے پابندی لگادی تھی۔

فلم صحافی اجے برھماتمج کے مضمون کے مطابق سینسر بورڈ نے اپنے حکم میں لکھا تھا ہمیں پتہ ہے کہ آپ کیا کر رہے ہیں ۔یہ ودُر نہیں ہے ۔ یہ گاندھی ہے اور ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے ۔بعد میں اس فلم چینائی اور حیدرآباد میں بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔

ودُر کا کردار فلم کے اسٹوڈیو کے مالک دوارکا داس سمپت نے ادا کیا تھا۔ سمپت نے بعد میں بتایا کہ انہوں نے فلم کے فنکاروں سے کہہ رکھا تھا کہ وہ مجھے گاندھی ہی سمجھیں۔ناظرین کو کچھ نہیں بتایا گیا تھا کہ ودُر میں گاندھی کی شبیہ ہے لیکن برطانوی حکام نے اسے پہلے ہی بھانپ لیا اور اس پر پابندی عاید کردی تھی۔

میگزین کے مطابق1927 میں انڈین سنیمیٹروفک سوسائٹی کے اجلاس میں دادا صاحب پھالکے اور لالہ لاجپت رائے کے علاوہ گاندھی کو بھی فلموں کے بارے میں ایک سوالنامہ بھیجا گیا تھا جس کے جواب میں گاندھی نے کہا کہ فلم سماج کا نقصان کرتا ہے اور انہوں نے اس وقت تک کوئی فلم دیکھی ہی نہیں۔ بعد میں ان سے ہندوستانی سینما کی سلور جوبلی پر فلموں کے بارے میں ان سے ان کا پیغام مانگا گیا تو ان کے سکریٹری نے پیغام دینے سے انکار کر دیا کیونکہ گاندھی جی فلمیں پسند نہیں کرتے تھے ۔

گاندھی جی نے ہریجن میں لکھا میں تو کہوں گا کہ زیادہ تر فلم، سینما برے ہوتے ہیں۔ گاندھی پر پہلی ڈاکیومنٹری فلم1937 میں بنائی گئی تھی۔ اسے مدراس کے اے کے چٹیار نے بنائی تھی لیکن اس پر بھی حکومت نے پابندی عائد کر دی تھی۔

گاندھی جی کی آواز پہلی مرتبہ 1931 میں امریکہ کی فاکس موو ¸ ٹون کمپنی نے ریکارڈ کیا تھی۔ اس سے پہلے 1922 میں گاندھی جی پہلی مرتبہ برطانیہ کی ایک نیوز ریل میں دکھائے گئے تھے ۔ گاندھی جی نے اپنی زندگی میں صرف ایک ہندی فلم رام راجیہ 1943 میں دیکھی تھی، جسکی وجئے بھٹ نے ہدایتکاری کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ اس سال انہوں نے ہالی ووڈ کی فلم مشن ٹو ماسکو بھی دیکھی تھی۔ مہاتما گاندھی کے سینما کے تئیں منفی نقطہ نظر کے خلاف مشہور فلم ڈائریکٹر صحافی خواجہ احمد عباس نے گاندھی جی کو 1939 میں ایک سخت خط بھی لکھا تھا۔ میگزین نے ان کا وہ خط بھی اس شمارے میں شائع کیا ہے ۔