Monday, June 9, 2025
Homeجرائمگجرات میں اے ٹی ایم لوٹ کی 11وارداتیں ، ہریانہ کے گروہ...

گجرات میں اے ٹی ایم لوٹ کی 11وارداتیں ، ہریانہ کے گروہ کا سرغنہ گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

احمد آباد ۔گجرات میں بینکوں کے اے ٹی ایم لوٹ کی کم از کم 11وارداتوں میں ملوث بنیادی طورپر ہریانہ کے میوات ضلع سے تعلق رکھنے والے بدمعاشوں کے ایک گروہ کے سرغنہ کو راجستھان کے جودھپور ضلع کے ملارگاں سے گرفتارکرلیاگیا ہے ۔

مشرقی کچھ ضلع پولیس کی ایس پی پریکشیتا راٹھور نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ 3 جولائی کو یہاں اے ٹی ایم کو توڑکر 28لاکھ سے زیادہ کی نقدرقومات لوٹنے کے معاملے کی تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ اس گروہ کا سرغنہ ہاشم الدین اے خان (46)آج کل راجستھان کے ملارگاں میں ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

یہ گروپ گجرات کے احمدآباد ،وڈودرا،سورت،پنچ محل،بھروچ ،کچھ اور بناس کانٹھا ضلع میں اے ٹی ایم لوٹ کے کم از کم 11واقعات میں شامل تھا ۔گرفتاری کے بعدیہاں لائے گئے خان نے ابتدائی تحقیقات میں کہا کہ اس کا گروہ گوگل میپ ایپ کے ذریعہ اے ٹی ایم کے بارے میں پتہ لگاتا تھا اور بعد میں ایک بڑے ٹرک کے اندر ایک چھوٹی پک اپ وین رکھ کر لوٹ کے لئے جاتاتھا۔ ٹرک کو آٹھ دس کلومیٹر دورچھوڑکر سبھی لٹیرے نقاب اور دستانے پہن کرگیس کٹر کے ساتھ پک اپ وین سے اے ٹی ایم کے پاس پہنچتے تھے اور اس کے نقد والے حصے کوکاٹ کر پیسہ نکال لیتے تھے ۔

اس گروہ نے ایک قتل بھی کیا ہے ۔بعد میں وہ چیک پوسٹ یا ٹول ناکے کی فوٹیج میںدکھائی نہیں دیتے اورگینگ پکڑا نہیں جارہاتھا ۔راٹھور نے کہا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پتہ چلا ہے کہ یہ ہریانہ کے میوات کے بدمعاشوں کے ایک گروہ کا کام ہے ۔اس کا سرغنہ ہاشم الدین فی الحال راجستھان میں ہے تو اسے پکڑ لیاگیا۔اب اس سے ملی معلومات کی بنیاد پر لوٹ سے متعلق دیگر بدمعاشوں کو پکڑا جائے گا۔