ایڈیلیڈ ۔آسٹریلیائی ٹیم کے کوچ جسٹن لانگر نےابھرتے آل راؤنڈر کیمرون گرین ہندوستان کے خلاف سیریز کے افتتاحی ڈے نائٹ میچ میں اپنے ٹسٹ کیریئر کا آغاز کریں گے بشرطیکہ کو مکمل فٹ ہوجائیں حالانکہ کوچ لانگر نے جو برنز کی فارم سے ابھی تک انکار نہیں کیا ہے ، اگر گرین مکمل فٹ نہیں ہوتے ہیں تو متھیو ویڈ ممکنہ اوپنر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کئے جاسکتے ہیں جو کہ برنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کرسکتے ہیں۔
گرین کو گلابی گیند کے وارم اپ میچ میں جسپریت بُمراہ کی گیند سر پر لگنے کے بعد مسائل کا سامنارہا ۔ گرین کی جگہ کھیل کے نئے قواعد کے تحت بدلا گیا اور اس واقعہ کے بعد سے کرکٹ آسٹریلیا کے طبی عملے نے گرین کی نگرانی کی ہے۔لانگر نے کہا اگر گرین فٹ ہوجاتا ہے تو وہ ضرور کھیلے گا۔ آج صبح اس کا ایک اور ٹسٹ ہوا جس پر ہمیں خوشخبری ملی۔ وہ با صلاحیت نوجوان ہے ، ظاہر ہے کہ ایک عمدہ ہنر کا مالک بھی ہے ، اس نے اپنی کارکردگی کے ذریعہ انتخاب کا حق حاصل کیا ہے۔ ایک اورفیصلہ جومیزبان ٹیم کو کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ آیا اوپنر برنز پر اعتماد کرنا ہے۔ جو اس سیزن میں نو اننگز میں 62 رنز بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ وہ ایک بہت اچھا کھلاڑی ہے ، آپ راتوں رات اپنا ہنر نہیں گنوا دیتے ، وہ یہ بھی سمجھتا ہے کہ رنز کسی بھی کھلاڑی کے لئے سب سے بڑی کرنسی یا قدر ہیں۔
یادر ہے کہ آسٹریلیائی ٹیم کو جارحانہ اور تجربہ کار اوپنر ڈیویڈ وارنر کے زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہونے سے شدید مسائل کا سامناہے کیونکہ انہوں نے ہندوستان کے خلاف سیریز کے ابتدائی دو ونڈے مقابلوں میں کپتان آورن فنچ کے ساتھ ٹیم کو شاندار شروعات فراہم کی تھی جس کی بدولت میزبان ٹیم نے ابتدائی دو مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز پر قبضہ کیا تھا لیکن زخمی ہونے کے بعد تیسرے ونڈے اور پھر تین مقابلوں کی ٹی20 سیریز سے وارنر کے باہر ہونے سے آسٹریلیا کو تیسرے ونڈے اور ابتدائی دو ٹی20 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔