Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگگچی باؤلی میں ایک شخص نے اپارٹمنٹ کی عمارت سے کود کر...

گچی باؤلی میں ایک شخص نے اپارٹمنٹ کی عمارت سے کود کر خود کشی کر لی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : ایک تکنیکی ماہر شخص نے پیر کوانفارمیشن ٹکنالوجی کے کلسٹر گچی باؤلی میں اپارٹمنٹ کی عمارت سے کود کر خود کشی کر لی۔انفوسیس کے ساتھ کام کرنے والے 35سالہ پی رگھورام نے اپنی اہلیہ سری دیوی کے ساتھ دفتر سے باہر آنے کے بعد یہ انتہائی قدم اٹھایا،جو اسی کمپنی میں کام کرتی ہیں۔

پولیس کے مطابق،رگھورام، دماغی عوارض میں مبتلا تھا۔وہ قریبی وزارتی اپارٹمنت کے پاس سے گذرا اور وہاں سے کو د پرا،اور موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔گچی باؤلی پولیس،مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ کے رہنے والا رگھورام،شہر کے چندن نگر علاقہ میں رہتا تھا۔۔ اس نے آٹھ سال قبل سری دیوی سے شادی کی تھی،ان کی ایک چھ سال کی ایک بیٹی ہے۔

وہ دماغی عارضے میں مبتلا تھا،جس میں متاثرہ شخص کا ذہنی توازن کبھی بھی بگڑ سکتا ہے اور وہ کچھ بھی قدم اٹھا سکتاہے۔