Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگہم دس منٹ میں اکثریت ثابت کرسکتے ہیں : سنجے راوت کا...

ہم دس منٹ میں اکثریت ثابت کرسکتے ہیں : سنجے راوت کا دعویٰ

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی: مہاراشٹرا کے گورنر بی ایس کوشیاری نے نو منتخبہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈ نویس سے 24گھنٹوں کے اندر اپنی اکثریت ثابت کرنے کو کہا ہے،شیو سینا کے سینئیر رہنما و رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ گورنر نے اکثریت ثابت کرنے کے لئے بی جے پی کو اتنا طویل وقت کیوں دیا ہے؟ راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت بنانے کے لئے ایک مرتبہ انہیں بلائیں تو وہ دس منٹ میں اکثریت ثابت کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس این سی پی کے 49ارکان اسمبلی کی حمایت ہے۔شیو سینا کے رہنما راوت نے الزام لگایا کہ بی جے پی ڈرا دھمکا کر ارکان اسمبلی کو اپنے ساتھ لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دن بعد ہم حکومت بنانے کے لئے گورنر سے ملنے والے تھے،لیکن اس سے ایک دن پہلے ہی بی جے پی نے چال چلی اور دیویندر فڈ نویس کو وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے اجیت پوار کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا۔انہوں نے کہا کہ ”اگر ان کے پاس اکثریت ثابت ہے،تو اتنی صبح کو حلف برداری کی تقریب منعقد کرنے کی کیا ضرورت تھی۔؟

شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابات سے قبل شیو سینا منیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس جیسی جماعتوں کو توڑنے کی کو شش کی تھی اور اب اس کا الٹ اثر پڑے گا“۔انہوں نے کہا کہ ’]ہم نے شروع سے ہی کہا ہے کہ ہمیں 170ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے،اور اب پانچ ارکان اسمبلی کے لاپتہ ہونے کے بعدہمارے کیمپ میں 165 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ہفتے کے روز چونکادینے والی سیاسی پیشرفت پے،سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی نے این سی پی کے رہنما اجیت پوار کو دھوکہ دیا ہے