Monday, April 21, 2025
Homesliderہندوسان 2030 تک ایل پی جی کی دوڑ میں چین کو پیچھے...

ہندوسان 2030 تک ایل پی جی کی دوڑ میں چین کو پیچھے چھوڑ دے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: توقع ہے کہ 2030 تک ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی پکوان گیس ایل پی جی رہائشی سیکٹر مارکیٹ کے طور پر چین سے آگے نکل جائے گا۔ ایل پی جی مانگ میں 3.30 فیصد کی مجموعی سالانہ شرح نمو (سی اے جی آر) سے پائیدار نمو دیکھنے میں آئے گا  جو 2030 میں 34 ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ جائے گا کیونکہ گھریلو بایڈماس پر انحصار کم ہوتا جارہا ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوسط گھریلو آمدنی اور شہری آبادی میں طویل مدتی تبدیلی کی جاتی ہے۔ ماحولیاتی اور صحت کے خدشات کے کو دور کرنے پر عمل پیرا حکومت ، کم آمدنی والے خاندانوں کو ایل پی جی فراہم کرنے کی اسکیمیں بھی نافذ کررہی ہے۔

ایل پی جی کا براہ راست مراعت منتقلی (ڈی بی ٹی ایل) معاشی اعتبار سے کمزور طبقہ کو سبسڈی دیتا ہے ، جبکہ پردھان منتری اوجوالا یوجنا (پی ایم یو وائی) سطع غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کو مفت ایل پی جی چولہے تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

اس ضمن میں ووڈ میکنزی کے تحقیقی تجزیہ نگار کیوولنگ چن نے کہا ملک بھر میں ایل پی جی کی کوریج 98 فی صد ہوگئی ہے ، جو 2014 سے 42 فیصد بڑھ چکی ہے لیکن اس کے باوجود گیس کا اب بھی استعمال کم ہے۔ یہاں تک کہ سبسڈی اور حکومت کی طرف سے احاطہ کرنے کی ابتدائی لاگت کے باوجود، ایل پی جی بائیو ماس سے زیادہ مہنگا ہے۔ پھر بھی، ہندوستان کی حکومت ایل پی جی کے شعبے میں سستی اور بنیادی ڈھانچے کے چیلنجوں کو مزید حل کرنے کے منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لئے پرعزم ہے۔

گھریلو افراد کم و بیش خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے رضاکارانہ طور پر اپنی ایل پی جی سبسڈی ڈی بی ٹی ایل اسکیم سے دے سکتے ہیں۔ چن نے مزید کہا ہےکہ  ایل پی جی کے لئے 2030 تک کل سبسڈی 5.7 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ تب تک یہ رہائشی شعبہ کے لئے دنیا کے سب سے بڑے ایل پی جی ڈیمانڈ سینٹر کے طور پر چین کو پیچھے چھوڑ دے گا۔