Sunday, June 8, 2025
Homesliderہندوستان تیسرے ونڈے میں کامیاب، سیریز آسٹریلیا کے نام

ہندوستان تیسرے ونڈے میں کامیاب، سیریز آسٹریلیا کے نام

- Advertisement -
- Advertisement -

کینبرا۔ گلین میکس ویل کے خطرے کو قابو میں کرتے ہوئے ہندوستان نے سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا کو 13 رنز سے شکست دیکر تین مقابلوں کی ونڈے سیریز میں کلین سوئپ سے خود کو محفوظ رکھا جبکہ آسٹریلیا نے ابتدائی دو مقابلوں میں آسان کامیابی کے ساتھ سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔آسٹریلیائی تیسرے مقابلے میں کامیابی کےلئے 303 رنز کا تعاقب کررہی تھی اور اسے ڈیویڈ وارنر کی کمی محسوس ہوئی جیسا کہ ان کے مقام پر کپتان آرون فنچ کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے آئے لبوشین (7 ) پہلا ونڈے کھیلنے والے این نٹراج کا شکار بنے۔فنچ نے 75 رنز بنائے لیکن آخری لمحات میں ہندوستان کے لئے اصل خطرہ میکسویل بنے جنھوں نے 38 گیندوں میں 3 چوکوں اور 4 چھکوں سے تیز رفتار 59 رنز بناکر مقابلے کو اپنی ٹیم کے حق میں کردیا تھا لیکن بمرا نے انہوں بولڈ کرتے ہوئے ہندوستان کو مقابلے میں واپس لایا۔بمرا اور نٹراجن نے فی کس دو اور شردل نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

قبل ازیں مین آف دی میچ ہاردک پانڈیا (ناقابل تسخیر 92) اور رویندر جڈیجہ (ناٹ آوٹ 66) کی نصف سنچریوں اور ان کے مابین چھٹی وکٹ کے لئے محض 108 گیندوں پر ریکارڈ150 رن کی زبردست شراکت داری کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اورآخری ونڈے میں50 اوور میں پانچ وکٹ پر302 رنز کا چیلنج بھرا اسکور کھڑا لیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے کپتان کوہلی (63) کی نصف سنچری کے باوجود اپنے پانچ وکٹ 152 رن پرہی کھو دیے تھے اور اس کی حالت کافی خراب نظر آ رہی تھی لیکن پانڈیا اور جڈیجہ نے اس کے بعد مورچہ سنبھالا اور زبردست اننگز کھیلیں جن کی بدولت ہندوستان 300 رن عبور کر سکا۔ پانڈیا نے اپنا سب سے بڑا اسکور بناتے ہوئے 76 گیندوں میں92 رنز میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ جڈیجہ نے 50 گیندوں پر 66 رنز میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے ۔ دونوں نے چھٹی وکٹ کے لئے 108 گیندوں پر 150 رن کی شراکت داری کی۔ دونوں نے آخری پانچ اوور میں 76 رن بنائے جو مقابلے میں اصل فرق ثابت ہوئے ۔ ۔ کوہلی ونڈے کے سب سے تیز12 ہزار رنز بنانے والے بھی بن گئے اور انہوں نے لیجینڈ سچن تندولکر ریکارڈ توڑ دیا۔