نئی دہلی ۔تلنگانہ میں جہاں عوام لاک ڈاؤن کے نافذ ہونے سے ناراض ہیں تو وہیں دوسری جانب ہندوستان بھر کے عوام کےلئے 61 دنوں کے عرصے کے بعد خوش خبری دیکھنے کو ملی ہے کیونکہ اس عرصے بھی پہلی مرتبہ کورونا سے متاثر ہونے والے افراد سے زیادہ صحت یاب ہونے والے افراد منظر عام پر آئے ہیں۔ہندوستان میں گزشتہ روز مجموعی طور پر کوویڈ 19 کے معاملات میں کمی ہوئی ہے اور یہ 37,15,221 ہوگئی ہیں جبکہ 61 دنوں کے بعد پہلی مرتبہ 24 گھنٹوں کے عرصے میں 30,016 معاملات کی کمی واقع ہوئی ہے۔
چوبیس گھنٹوں کے عرصے میں ہونے والی جملہ صحت یابی میں بھی روز مرہ کے نئے معاملات کی تعداد 61 دن بعد بڑھ گئی۔ اب ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں جملہ فعال معاملات 16.16 فیصد ہیں۔وزارت صحت کے بموجب اس وقت ملک کی 13 ریاستیں۔ کرناٹک ، مہاراشٹرا ، تمل ناڈو ، کیرالہ ، اترپردیش ، مغربی بنگال ، راجستھان ، آندھرا پردیش ، گجرات ، تمل ناڈو ، چھتیس گڑھ ، ہریانہ ، بہار اور مدھیہ پردیش مجموعی طور پر ہندوستان کے جملہ فعال معاملات میں 82.68 فیصد ہیں ۔وزارت نے کہا کہ ملک میں جملہ فعال معاملوں میں 24.44 فیصد بنگلورواربن ، پونے ، دہلی ، ارنکولم ، ناگپور ، احمد آباد ، تھرسور ، جے پور ، کوزی کوڈ اورممبئی سمیت 10 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔وزارت نے کہا کہ دس ریاستیں – مہاراشٹرا ، کرناٹک ، کیرالہ ، تمل ناڈو ، اتر پردیش ، مغربی بنگال ، راجستھان ، آندھرا پردیش ، ہریانہ اور دہلی میں ایک دن میں رجسٹرڈ 393،942 نئے کورونا معاملات میں 69.88 فیصد رپورٹ ہوئے۔
کرناٹک میں روزانہ نئے معاملات کی تعداد 39,305 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 37,236 اور تمل ناڈو میں 28,978 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے عرصہ میں ہندوستان کی مجموعی تعداد 1,90,27,304 ہوگئی ہے جبکہ 3,56,082 بازیافتوں کا اندراج کیا گیا ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ دس ریاستوں میں صحت مند ہونے والے افراد کا 72.28 فیصد ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ قومی شرح اموات فی الحال 1.09 فیصد ہے۔ 24 گھنٹوں کے عرصہ میں کل 3,876 اموات ہوئیں اور 10 ریاستوں میں نئی اموات کا 73.09 فیصد رہا۔تفصیلات میں کہا گیا ہے کرناٹک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں 596 اس کے بعد مہاراشٹر 549 میں ہوئی۔