Monday, June 9, 2025
Homesliderہندوستان میں کورونا کے تقریباً47 ہزار نئے مریض

ہندوستان میں کورونا کے تقریباً47 ہزار نئے مریض

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں میں تشویشناک اضافہ جاری ہے ۔ یومیہ مریضوں میں یہ اضافہ گزشتہ ہفتہ سے دس دنوں کے درمیان انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں تقریباً 47 ہزار نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور دو سو سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46951 نئے مریض درج کئے گئے ، جبکہ اتوار کے دن یہ تعداد 43846 ، ہفتے کے روز 40953 اور جمعہ کو 39726 تھی۔

اسی عرصے میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 212 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ یہ تعداد اتوار کو 197 ،ہفتہ کو 188 ، جمعہ کو 154 ، جمعرات کو 172 ، چہارشنبہ کو 181 ، منگل کو 131 درج کی گئی تھی۔دریں اثنا ہندوستان میں اب تک 40 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 46951 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ کے دوران 21180 مریض صحت یاب ہوئے۔فعال مریضوں کی تعداد 25559 سے بڑھ کر 334646 ہو گئی ہے ۔ اسی دوران اس وبا سے اموات کی تعداد میں مزید 212  کے اضافہ کے بعد 159967 ہوگئی ہے ۔

ہندوستان میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 95.75 فیصد، فعال مریضوں کی شرح 2.87 فیصد ، جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.37 فیصد ہے ۔ریاست مہاراشٹر کورونا کے فعال مریضوں کے معاملہ میں اب بھی سرفہرست ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں فعال  مریضوں کی تعداد19122 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 211416 ہوگئی ہے ۔