Sunday, June 8, 2025
Homesliderہندوستان نے 46 برس کا منفی ریکارڈ توڑدیا

ہندوستان نے 46 برس کا منفی ریکارڈ توڑدیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ایڈیلیڈ ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم انتہائی شرمناک بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کے روز پہلے سیشن میں اپنی تاریخ کے ریکارڈ کم ترین اسکور36 رنز بناکر ڈھیر گئی۔20 جون 1974 کو لارڈز کے میدان پر ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف42 رنز بنائے تھے ۔46 سال بعد ہندوستان نے اب اپنے سب سے کم ترین اسکورکا منفی نیا ریکارڈ بھی بنایا ہے ۔ ہندوستان کی دوسری اننگز نو وکٹوں پر36 رنزپر ہی سمٹگئی جبکہ محمد سمیع زخمی ہونے کے باعث ریٹائر ہوئے اور اسی کے ساتھ ہی ہندوستان کی اننگز کا خاتمہ ہوگیا۔

شکست کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل : کوہلی

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ڈے نائیٹ ٹسٹ میچ میں آٹھ وکٹ سے ملی شرمناک شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ اس شکست کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے ۔ ہندوستان کو پہلی اننگز میں53 رنزکی سبقت ملی تھی لیکن تیسرے دن کے پہلے سیشن میں ہی جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنس نے ہندوستانی بیٹسمینوں پر قہر برپاکیا اور محض36 رنز کے اسکور پر اس کی اننگز ڈھیر کردی۔

کوہلی نے کہا اس شکست کو الفاظ میں بیان کرنا بے حد مشکل ہے ۔ ہم نے پہلی اننگز میں60 رنز کے قریب کی سبقت حاصل کرلی تھی اور اس کے بعد ہماری بیٹنگ پوری طرح ناکام رہی۔ ہم نے دو دن سے سخت محنت کی اور مضبوط موقف میں رہے اور پھر ایک گھنٹے میں ماحول ایسا ہوگیا کہ ہمارے لئے جیت ناممکن ہوگئی۔ انہوں نے پہلی اننگز کی طرح ایک ہی بولنگ کی لیکن ہماری سوچ زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی تھی۔

کپتان نے مزیدکہا ایمانداری سے کہوں تو آسٹریلیا کے بولروں نے اچھی بولنگ کی۔ میرے خیال سے رنز بنانا تھوڑا مشکل تھا اور ان کے بولر پراعتماد تھے ۔انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ ٹیم کی کارکردگی میری ذمہ داری ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ کھلاڑی اگلے میچ میں مضبوطی کے ساتھ واپسی کریں گے ۔ محمد سمیع کی چوٹ کا اسکین کیا جائے گا اور اس کے بعد ہی اس سلسلے میں کچھ پتہ چل سکے گا۔