Wednesday, April 23, 2025
Homesliderہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کا موقع

ہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کا موقع

- Advertisement -
- Advertisement -

پونے : ہندوستانی کرکٹ ٹیم 50 اوورس کی کرکٹ میں اپنی حکمت عملی اب تبدیل کرے گی کیوں کہ جمعہ کے دن کھیلے گئے مقابلے میں انگلش ٹیم نے جس انداز میں ایک ریکارڈ نشانے کا کامیاب تعاقب کیا ہے، اُس کے بعد ہندوستانی ٹیم مہمان ٹیم کے خلاف متواتر تیسری سیریز کامیابی کے لئے کوشاں ہے۔ ہندوستان جس نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ہی ٹسٹ اور ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی ہے اور اب کل کھیلے جانے والے مقابلے میں کامیابی کے ذریعہ وہ سیریز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرے گی تاہم اِس کے لئے یہ آسان نہیں ہوگا کیوں کہ جس طرح دوسرے مقابلے میں انگلینڈ نے 20 چھکے لگاتے ہوئے 333 رنز کا مطلوبہ نشانہ آسان انداز میں حاصل کرلیا ہے، اِس مقابلہ میں اسپنرس کلدیپ یادو اور کرنال پانڈیا انگلش بیٹسمنوں بین اسٹوک اور جانی بیرسٹو کا نشانہ بنے۔

کپتان ویراٹ کوہلی کو گزشتہ 3 ماہ کے دوران رویندر جڈیجہ کی کمی اتنی شدت سے محسوس نہیں ہوئی ہوگی جتنی جمعہ کے دن ہوئی ہوگی جب جانی اور اسٹوکس ہندوستانی اسپنرس کی پٹائی کررہے تھے۔ بولنگ شعبہ میں کلدیپ یادو نے منفی ریکارڈ درج کیا ہے۔ جیسا کہ انھوں نے اپنی بولنگ میں 8 چھکے دینے والے پہلے ہندوستانی بولر بنے ہیں جبکہ انھوں نے اس مقابلہ میں88 رنز دیئے۔ علاوہ ازیں پہلے مقابلے میں انھوں نے 64 رنز دیئے تھے۔ دوسری جانب کرنال پانڈیا کے مظاہرے مزید مایوس کن رہے جیسا کہ انھوں نے 6 اوورس میں 72 رنز دیئے اور فی اوور رنز دینے کا ان کا اوسط 12 تھا۔ اِن تمام حالات کے بعد ممکن ہے کہ اِن دو اسپنرس کو لیگ اسپنر یزویندر چہل اور واشنگٹن سندر کے ساتھ تبدیل کردیا جائے گا۔ سندر بیاٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 ہریانہ سے تعلق رکھنے والی چہل حالانکہ اپنے بہترین فام میں نہیں ہیں لیکن انہیں قطعی 11 کھلاڑیوں میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ کرنال پانڈیا کو بھی ٹیم میں رکھا جاسکتا ہے کیوں کہ لوور آرڈر میں اِن کی بیاٹنگ صلاحیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم اکثر اپنے آخری پندرہ اوورس میں تیزی سے رنز بنانے پر یقین رکھتی ہے اور ایک عرصہ تک اِس کے لئے مہندر سنگھ دھونی کی خدمات دستیاب تھیں۔ دوسری جانب انگلش ٹیم عالمی چمپئن ہے اور وہ اپنے اِس اعزاز کو برقرار رکھتے ہوئے ونڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کا دورہ کامیابی پر ختم کرنے پر کوشاں ہوگی۔ انگلینڈ کے لئے آل راؤنڈر بین اسٹوک کا ٹاپ آرڈر پر بیاٹنگ کرنا فائدہ مند ہورہا ہے جیسا کہ گزشتہ مقابلے میں اسٹوک نے جہاں نمبر 3 پر بیاٹنگ کرتے ہوئے تیزی سے رنز بنائے جس کی بدولت بیرسٹو کو ایک طویل اننگز کھیلنے میں مدد ملی۔