نئی دہلی۔ اس سال جنوری تا مارچ سہ ماہی میں ہندوستان کے آٹھ بڑے شہروں میں گھروں کی فروخت نو فیصد بڑھ کر 78,627 یونٹس ہوگئی۔ یہ گزشتہ چار سالوں میں سب سے زیادہ سہ ماہی فروخت کا اعداد و شمار ہے۔ یہ تفصیلات پراپرٹی کنسلٹنٹ نائٹ فرینک انڈیا نے دی ہے۔پچھلے ہفتے، دو دیگر پراپرٹی ایڈوائزری فرموں، انارک اور پروپ ٹائیگر نے ہندوستان کی ہاؤسنگ مارکیٹ کے لیے اپنا ڈیٹا جاری کیا۔ انارک نے کہا ہے کہ سات شہروں میں گھروں کی فروخت جنوری تا مارچ میں 71 فیصد بڑھ کر 99,550 یونٹس ہوگئی۔ دوسری طرف پروپ ٹائیگر نے اطلاع دی تھی کہ آٹھ بڑے شہروں میں جنوری سے مارچ کے دوران فروخت 7 فیصد سال بہ سال بڑھ کر 70,623 یونٹس تک پہنچ گئی۔
نائٹ فرینک نے ایک بیان میں کہا، 2022 کی پہلی سہ ماہی میں سب سے اوپر آٹھ شہروں میں 78,627 نئے گھر فروخت ہوئے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سال بہ سال نو فیصد زیادہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ مسلسل تیسری سہ ماہی ہے جب گھروں کی فروخت وبائی امراض سے پہلے کی اوسط سے زیادہ رہی ہے۔یہ ملک بھر میں مانگ میں مسلسل بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔دہلی-این سی آر میں گھروں کی فروخت دگنی سے زیادہ ہو کر 15,019 یونٹس ہو گئی ہے۔ جبکہ بنگلور میں 13,663 یونٹس کے ساتھ مکانات کی فروخت میں 34 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔دوسری طرف احمد آباد میں گھروں کی فروخت 35 فیصد بڑھ کر 4,105 یونٹس ہوگئی۔
حیدرآباد میں مکانات کی فروخت صرف ایک فیصد بڑھ کر 6,993 یونٹس ہوگئی جبکہ کولکتہ نے بھی 3,619 یونٹس پر نئے گھروں کی فروخت میں ایک فیصد کا معمولی اضافہ درج کیا۔ممبئی میں جنوری تا مارچ 2022 میں 21,548 نئے ہاؤسنگ یونٹس فروخت ہوئے،جو ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں نو فیصد کی کمی ہے۔نائٹ فرینک نے کہا 2022 کی پہلی سہ ماہی میں پونے میں 10,305 نئے گھر فروخت ہوئے، جو کہ سال بہ سال 25 فیصد کی کمی ہے۔ اس کے مقابلے میں، فروخت 17 فیصد کم ہوکر 3,376 یونٹس رہی ششیر بیجل، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، نائٹ فرینک انڈیا نے کہا ملک کی بڑی ہاؤسنگ مارکیٹوں نے پچھلی چند سہ ماہی عرصے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جو کہ مضبوط معیشت کے ساتھ ساتھ انفرادی مالیاتی اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ہندوستان کے 8 بڑے شہروں میں گھروں کی فروخت میں 9 فیصد اضافہ
- Advertisement -
- Advertisement -