ملیبورن۔ہندوستان کے خلاف آئندہ چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لئے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں کئی ایک غیر معروف کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں ایک نام مچل سویپسن کا ہے جوکہ مجوزہ سیریز میں عالمی میعار کے بیٹسمینوں کے خلاف بولنگ کو اپنے لئے ایک سخت امتحان قرار دے رہے ہیں۔ ان فارم میں لیگ اسپنر مچل سویپسن نے اس ضمن میں کہا ہے کہ وہ کپتان ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستان کی عالمی سطح کے بیٹنگ یونٹ کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
ہندوستان کے خلاف دو وارم اپ گیمز کے لئے آسٹریلیائی اے ٹیم میں شامل سویپسن کو اب کوہلی اور کمپنی کو بولنگ کا موقع ملنے کی امید ہے۔ آپ اپنے آپ کو بہترین کے بیٹسمینوں کے خلاف چیلنج کرنا چاہتے ہیں اور یہ کوئی راز نہیں ہے کہ وہ (کوہلی) بہترین ٹیم کو ساتھ لے کر آئے ہیں ۔ سویپسن نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے لئے یہ ایک اوربڑا چیلنج ہے اور ایک چیز جو مجھے ایک بہت بڑا کرکٹر کے خلاف اپنے آپ کو آزمانے کے قابل ہونے کی وجہ سے پرجوش کرتی ہے۔ان کی پوری بیٹنگ لائن اپ عالمی سطح کی ہے۔ لہذا نئے بولروں کے پاس بولنگ کرنے کا کوئی بھی موقع خود کے لئے ایک امتحان ہے اور ایک چیلنج جس کے لئے میں انتظار نہیں کرسکتا۔ سوئپسن نے رواں سیزن میں 21.17 کی اوسط سے تین مارش شیفیلڈ شیلڈ میچوں میں 23 وکٹیں حاصل کیں لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ ابھی تک خود کو آسٹریلیائی ٹیم میں شمولیت کی دعویداری پیش نہیں کر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ تجربہ کار ناتھن لیون ٹیم کا پہلا انتخاب ہوں گے ۔
وہ (لیون) ٹسٹ میچوں میں بار بار اپنے آپ کو ثابت کرچکے ہیں لہذا میں خود کو وہاں نہیں دیکھتا ہوں ۔27 سالہ اسپنر نے مزید کہا ہے کہ لیکن اگر حالات مناسب ہوں تو انھیں دو اسپنر کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اگر موقع آتا ہے تو میں امید کرتا ہوں کہ موقع کو دونوں ہاتھوں سے سمیٹ لوں گا۔ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں اس کے اور بھی امکانات ہوں گے۔ یاد رہے کہ ہندوستانی ٹیم دورہ آسٹریلیا پر تین ونڈے ، تین ٹی20 اور چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 27 نومبر کو ٹی20 مقابلے سے ہوگا۔ ٹسٹ سیریز 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں ڈے نائٹ کھیل سے شروع ہوگی۔