Wednesday, April 23, 2025
Homesliderہندوستان کے لئے آئی سی سی ایونٹ میں نیوزی لینڈ برا خواب

ہندوستان کے لئے آئی سی سی ایونٹ میں نیوزی لینڈ برا خواب

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم اپنے دوسرے مقابلے میں اتوارکو ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی اور دونوں ٹیموں کےلئے یہ مقابلہ کوارٹر فائنل کی حثیت حاصل کرچکاہے کیونکہ دونوں ہی ٹیموں کو اپنے پہلے مقابلے میں پاکستان کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی ہے ۔ اس مقابلے کےلئے جب ہندوستانی ٹیم میدان میں اترے گی تو اس کا مقصد آئی سی سی ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مایوس کن ریکارڈز کے سلسلہ کو ختم کرنا اور رواں ورلڈ کپ میں واپس آنا ہوگا اور ورلڈ کپ میں اپنے لئے ایک نئی تاریخ رقم کرنا ہوگا۔

بار بار نیوزی لینڈ نے ثابت کیا ہے کہ وہ آئی سی سی ٹورنمنٹس میں ہندوستان کے لیے سب سے مشکل حریفوں میں سے ایک ہے جس کا تازہ ترین واقعہ جون میں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل ہے۔ ہندوستان نے گزشتہ ایک دہائی میں آئی سی سی ایونٹس میں ہر چیلنج کرنے والی مخالف ٹیم کو بے بس کیا ہے لیکن وہ نیوزی لینڈ کا معمہ حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔نیوزی لینڈ انفرادی کھلاڑی پرانحصار نہیں کرتے ہیںاور وہ آئی سی سی ٹورنمنٹس میں ہمیشہ اپنے معیار سے زیادہ بہتر مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان کا آئی سی سی ایونٹس میں مسلسل بہتر ریکارڈ ہے اور کوئی بھی انہیں قطعی 4 ٹیموں میں جگہ دینے سے گریز نہیں کر سکتا۔سورو گنگولی کی قیادت میں 2003 کے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی سات وکٹوں سے جیت نیوزی لینڈ کے خلاف آخری تھی جب اس نے کسی آئی سی سی ٹورنمنٹ میں حریف کو شکست دی تھی، تب سے ہندوستان آئی سی سی ایونٹس میں نیوزی لینڈ سے ہر میچ ہار چکا ہے اور اس بار بھی ہندوستان کے لیے یہ آسان کام نہیں ہوگا۔

:آخری پانچ مقابلوں کے نتائج

ڈبلیو ٹی سی 2021 فائنل: نیوزی لینڈ نے ساؤتھمپٹن میں ہندوستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ورلڈ کپ 2019 سیمی فائنل: نیوزی لینڈ نے مانچسٹر میں ہندوستان کو 18 رنز سے شکست دی۔2016 ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو ناگپور میں 47 رنز سے مات دی۔2007 ٹی 20 ورلڈ کپ : جوہانسبرگ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 10 رنز سے شکست دی۔2003 ورلڈ کپ: سنچورین میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کو تمام ٹی 20 مقابلوں میں ہندوستان پر برتری حاصل ہے۔ 16 مقابلوں میں اس نے ہندوستان پر 8-6 (جیت۔ ہار) کا ریکارڈ قائم کیا ہے ، جس کی کامیابی کی شرح 56.25 ہے اور اس فارمیٹ میں ہندوستان کے خلاف کسی بھی ملک کے لیے بہترین ہے۔ دریں اثناءجاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کے بولر شاہین شاہ آفریدی کے ایک تیز افتتاحی اسپیل نے ہندوستان کے ٹاپ آرڈرکو تہس نہس کردیا اور نیوزی لینڈ کے پاس بھی شاندار فاسٹ بولرز ہیں ۔ ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن اور کائل جیمیسن جو رفتار کے ساتھ سوئنگ کر تے ہیں۔ پاور پلے اوورز میں ان کی گیندیں پریشان کن ہوں گی ۔ کے ایل راہول، روہت شرما اور ویرات کوہلی پر مشتمل ہندوستان کے ٹاپ 3 کو کیویز کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے سوئنگ اور مہلک رفتار کے خلاف احتیاط سے نمٹنا ہوگا۔ٹاپ آرڈر کی ناکامی کا مطلب یہ تھا کہ ہندوستانی بیٹرس پاکستانی اسپنرزکا مقابلہ نہیں کر سکے ۔ عماد وسیم، شاداب خان اور محمد حفیظ درمیانی اوورز میں پریشان کیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ایش سودھی اور مچل سنٹر کا چیلنج درپیش رہے گا۔ بولنگ میں بھی بھونیشور کمار، محمد سمیع اور رویندر جڈیجہ کی پاکستان کے خلاف عام کارکردگی زیادہ اعتماد نہیں دیتی لیکن شاردول ٹھاکر جوکہ شاندار فارم میں ہیں اور آراشون کو ہندوستان میں شامل کیا جاسکتا ہے تاکہ جب وہ ان کے سامنے مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ، کین ولیمسن، ڈیون کونوے اور دیگر ہوں گے تو ہندوستان کے پاس بہتر بولر ہوں۔

:ورلڈ کپ میں آگے کا سفر

اگرچہ موجودہ ہندوستانی ٹیم نے پچھلے کچھ سال میں وقتاً فوقتاً بری کارکردگی سے سب کو مایوس کیا ہے لیکن انہوں نے یہ بھی دکھایا ہے کہ وہ زبردست واپسی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ چاہے وہ آسٹریلیا کے خلاف ہو یا انگلینڈ کے خلاف اس ہندوستانی ٹیم نے شاندار واپسی کی ہے جب بھی ان کی صلاحیت پر سوال اٹھایا گیا ہے۔یہ کافی چیلنجنگ ہوگا لیکن ویرات کوہلی کی ٹیم میں کین ولیمسن کے ٹیم پر ایک خاص لتمس ٹسٹ کامیاب کرنے کی صلاحیت ہے۔اس گروپ میں چھ ٹیمیں ہیں نیوزی لینڈ، افغانستان، ہندوستان، پاکستان، اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا اور سرفہرست دو ٹیمیں ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں گی۔ اگر ہندوستان نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں ناکام رہتا ہے تو اس کے لیے آخری چار ٹیموں میں مقام حاصل کرنے مشکل ہوگا۔