Monday, June 9, 2025
Homesliderہندوستانی ٹیم میں سائنا اور سندھو شامل

ہندوستانی ٹیم میں سائنا اور سندھو شامل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستانی بیڈمنٹن اسوسی ایشن ) بائی( نے آئندہ سال جنوری میں تھائی لینڈ چیلنج کے لئے آٹھ رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا جس میں عالمی چمپئن پی وی سندھو، سابق نمبر ایک سائنا نہوال اور ٹاپ ہندوستانی کھلاڑی کدامبی شری کانت کے نام شامل ہیں۔

بورڈ نے پریس ریلیز کے ذریعہ اس کا اعلان کیا۔ تھائی لینڈ کے بنکاک میں آئندہ سال جنوری میں تین بیڈمنٹن ٹورنمنٹ ہوں گے ۔ تھونکس تھائی لینڈ اوپن12 تا17 جنوری، ٹویوٹا تھائی لینڈ اوپن19 سے24 جنوری اور ایچ ایس بی سی ڈبلیو ایف عالمی ٹور فائنل کا انعقاد27 تا31 جنوری تک ہوگا۔ تھائی لینڈ چیلنج کے لئے ہندوستانی ٹیم میں سندھو، نہوال ، بی سائی پرنیت، سری کانت، ساتووک سیراج رینکاریڈی، چراغ شیٹی، اشونی پونپا اور این سکی ریڈی کے نام شامل ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب گزشتہ کچھ مہینے سے کھیل سرگرمیاں متاثر ہونے کے بعد مختلف ٹورنمنٹ کوملتوی اور منسوخ کیا گیا تھا۔ شری کانت کے علاوہ ٹاپ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کا یہ پہلا بین الاقوامی ٹورنمنٹ ہوگا۔ واضح رہے کہ2019 ورلڈ چمپیئن اور2016 اولمپک میں سلور میڈل جیتنے والی سندھو نے اس سال مارچ میں آل انگلینڈ اوپن میں اپنا آخری میچ کھیلا تھا جہاں انہوں نے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ وہ تھائی لینڈ اوپن سے واپسی کریں گی۔