Monday, June 9, 2025
Homesliderہندوستانی ٹیم کے پاس معیاری فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر نہیں :عرفان

ہندوستانی ٹیم کے پاس معیاری فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر نہیں :عرفان

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ ہندوستانی سابقآل راونڈر عرفان پٹھان نے ہندوستانی ٹیم کی ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں ہوئی شکست کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم ڈبلیو ٹی سی فائنل میں کم بیٹسمینوں کے ساتھ میدان میں اتری۔ عرفان نے جمعرات کو اسٹار اسپورٹس کے پروگرام فالو دی بلوز میں کہا میں نے ڈبلیو ٹی سی فائنل سے پہلے ہی اس بارے میں بات کی تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ ٹیم میں مزید ایک بیٹسمین ہونا چاہیے تھا۔ ہمارے پاس معیاری فاسٹ بولنگ آل راونڈر نہیں ہے جو نیوزی لینڈ کے پاس ہے ۔

ایسے آل راونڈر کو ڈھونڈنا مشکل ہے ۔ اب اگر ہم مناسب کرکٹ کے نقطہ نظر سے بات کریں تو مجھے لگتا ہے کہ پہلی اننگز شاندار تھی لیکن دوسری اننگز میں ہندوستانی ٹیم کی بیٹنگ مایوس کن تھی۔ دوسری اننگز میں گیند اتنی سوئنگ نہیں کر رہی تھی اور ہندوستانی بیٹسمینس زیادہ ذمہ داری سے بیٹنگ کر سکتے تھے ۔ میں ایک بیٹسمین کے طور پر رشبھ پنت کی صلاحیتوں سے آگاہ ہوں اور وہ گیندوں کو بہت اچھی طرح سے ہِٹ کر سکتے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ایک فاسٹ بولرکو باہر نکل کر ماریں۔ ذمہ داری سے کھیلنا چاہیے تھا۔

 سابق آل راونڈر نے کہا ہندوستانی بیٹسمین باونسر پر اپنے جسم کا استعمال کرتے ہوئے ڈیفنس کرنے کے بجائے بہت زیادہ پُل شارٹ کا استعمال کر رہے تھے ۔ یہ عزم کی کمی کو ظاہر کرتا ہے ۔ یہ سوال مشکل ہے لیکن مجھے امید ہے کہ ہندوستانی بیٹسمینوں میں مستقبل میں اپنا جواب دینے کی طاقت ہوگی اور اب ہم اسی موضوع پر واپس آ گئے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے بیٹسمین دو وکٹ کے نقصان پر140 رن بنانے کے اہل تھے جبکہ ہماری ٹیم نے140 اسکور بناتے ہوئے آٹھ وکٹ کھو دیے تھے ۔ عرفان نے میچ پریکٹس کی کمی کے سبب ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ہندوستان کی حالت کے متاثر ہونے کے بارے میں کہا جب تک ہندوستانی ٹیم نے دوسرے سیشن کے لیے فیلڈنگ شروع کی تب تک ہمارے بولر تھک چکے تھے ۔ یہ اس لیے ہوا کیونکہ ہندوستان کو حسب ضرورت میچ پریکٹس نہیں ملی۔

 جب ایک ٹیم کوکم میچ پریکٹس ملتی ہے تو اس کے پاس کسی خاص میچ کے لیے ضروری میچ فٹنس نہیں ہوتی ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ بالآخر اس میں بہتری ہوگی۔ ہندوستانی بولر زیادہ باونسر کا راستہ چننا چاہیے تھا جس طرح سے نیل ویگنر نے کیا۔ ہندوستانی بولروں کی بولنگ کی لینتھ میں بھی بہتری کی ضرورت ہے کیونکہ ہم نے کین ولیمسن اور راس ٹیلر کے کافی کٹ شاٹ اور بیک-فُٹ پنچ دیکھتے ہیں۔