Monday, June 9, 2025
Homesliderہند۔آسٹریلیا سیریز ،عوام کو میدان میں آنے کی اجازت

ہند۔آسٹریلیا سیریز ،عوام کو میدان میں آنے کی اجازت

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی۔کورونا وائرس کے بحران کے دوران درمیان ہندوستان اورآسٹریلیاکے مابین 27 نومبر کو شروع ہونے والی سیریز میں شائقین کو میچ دیکھنے کے لئے میدان میں آنے کی اجازت دی گئی ہے اور مذکورہ سیریز کےلئے ٹکٹوں کی فروخت کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ہندوستان کے خلاف سیریز کے لئے ٹکٹ کی قیمت پچھلے سیزن کی طرح 30 ڈالر سے شروع ہوگی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کسی بھی طرح سے ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا ہے ۔

کرکٹ آسٹریلیا کا یہ اقدام ان لوگوں کے لئے اچھا سمجھا جاتا ہے جو میدان میں جاکر میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ہندوستانی نژاد ہزاروں شائقین میچ دیکھنے کیلئے مختلف شہروں میں پہنچیں گے ۔کورونا کے خلاف احتیاطی قواعد کے مطابق 50 فیصد ناظرین سڈنی اورکینبرا میں میچ دیکھ سکتے ہیں۔ سیریز کے ٹی ٹوئنٹی اور ونڈے میچ ان دونوں شہروں میں کھیلے جائیں گے ۔ میلبورن میں 25,000 شائقین باکسنگ ڈے ٹسٹ میچ دیکھ سکتے ہیں۔ آسٹریلیائی حکومت نے صرف25 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی ہے ۔ وہیں سیریز کے چوتھے اورآخری ٹسٹ میچ میں75 فیصد شائقین برسبین کے گابا گراؤنڈ میں ہونے والے میچ کو دیکھنے کے اہل ہوں گے ۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان27 نومبر کو تین ونڈے میچوںکی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد تین ٹوئنٹی 20 مقابلے ہوں گے ۔ دونوں ممالک کے مابین چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز17ڈسمبر سے ایڈیلیڈ میں ہوگا۔

 کرکٹ آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف ہوم سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق 26 سمبرکو ہونے والے ٹسٹ میچ میں 25 ہزار شائقین کو میلبورن کرکٹ گراونڈ آنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب سڈنی کرکٹ گراونڈ میں 23 ہزار شائقین کو داخلے کی اجازت مل گئی جبکہ برسبین گابا میں 30 ہزاراورایڈیلیڈ اوول میں 27 ہزار شائقین آسکیں گے۔واضح رہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹسٹ پر مشتمل سیریز 17دسمبرکو شروع ہوگی لیکن پہلے ٹسٹ کے بعدہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی 2021 میں اپنی پہلی اولاد کی پیدائش کے لئے وطن واپس لوٹ جائیں گے۔