شارجہ ۔ آئرلینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد نمیبیا کے کوچ پیئر ڈی بروئن نے کہا کہ رواں ٹی 20 مینز ورلڈ کپ میں ہندوستان ، پاکستان اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کا سامنا کرنا ان کے کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین تجربہ ہوگا اور وہ میدان میں جتنا مقابلہ کر سکتے ہیں کرنے کی کوشش کریں۔ ایراسمس (49 گیندوں میں 53رنز) اور ڈیوڈ ویز (28 رنز اور 2 وکٹیں) کی شاندار کارکردگی نے شارجہ میں آئرلینڈ کے خلاف آٹھ وکٹوں کی جامع جیت کے ساتھ نمیبیا کو سوپر 12 مرحلے میں پہنچا دیا۔ اب وہ سوپر 12 مرحلے میں ہندوستان، پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ شامل ہیں ۔
ڈی بروئن نے کہا ہندوستان ، پاکستان، نیوزی لینڈ، اس قسم کی ٹیموں کا سامنا کرنا ان کھلاڑیوں کے لیے بہت اچھا تجربہ ہو گا لیکن آپ جانتے ہیںہم جو کچھ بھی کریں، بولنگ، بیٹنگ، میدان میں فیلڈنگ سب شعبوں میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم خود کو پیش کرتے ہیں، جس طرح سے ہم نے سوپر 12 میں رسائی حاصل کی ہے – ہم مقابلہ کرنے جا رہے ہیں، لہذا ہم اس کے منتظر ہیں۔ کوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس تاریخی فتح کا نمیبیا پر گہرا اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقابلے سے قبل کھلاڑیوں سے اپنے مشورے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا ہم ابھی تصور کر سکتے ہیں کہ اس کامیابی کے بعد نامیبیا میں ابھی کیا ہو رہا ہے۔ وہاں دوپہر سے عوام پرجوش ہوں گے۔
ملک میں کرکٹ کے وسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کوچ نے کہا کہ ہمارے یہاں کرکٹ کو تھوڑی زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ جب عام وسائل کی بات آتی ہے اور اگر آپ اپنے آپ کا دیگر اراکین سے موازنہ کرتے ہیں تو ہم اپنی سہولیات، کل وقتی کوچز، کل وقتی ڈاکٹروں، ان سب کے لحاظ سے بہت دور ہیں۔ لیکن ہمیں ایک کہاوت ملی ہے کہ ہمیں اپنا راستہ تلاش کرنا ہے ۔