Thursday, April 24, 2025
Homesliderہنڈریڈ ٹورنمنٹ میں 4 ہندوستانی خاتون کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت

ہنڈریڈ ٹورنمنٹ میں 4 ہندوستانی خاتون کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کورونا وائرس کے ہندوستان میں بڑھتے معاملات کے بعد بی سی سی آئی اور انتظامیہ نے آئی پی ایل 2021 غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیاہے تو دوسری جانب ہندوستانی خاتون ٹیم کی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی انگلینڈ میں ہونے والے ہنڈریڈ ٹورنمنٹ میں شرکت کی تیاریوں میں مصروف ہیں  جیسا کہ  بی سی سی آئی نے 21 جولائی سے برطانیہ میں ہونے والے افتتاحی ہندریڈٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لئے ہندوستانی ٹی 20 کی کپتان  ہرمن پریت کورسمیت چار ہندوستانی خواتین کرکٹرز کو این اوسی دے دیا ہے۔100 گیندوں پر مشتمل ٹورنمنٹ میں اوپنر اسمرتی ماندھنا اورآل راؤنڈردیپتی شرما چارہندوستانی  کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ چوتھی کھلاڑی کا نام ابھی تک معلوم نہیں ہے۔

بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرائط پر خبر رساں ادارے  پی ٹی آئی سے کہا کہ ہرمن پریت ، ماندھنا ، دیپتی اورایک اورکھلاڑی کو مذکورہ ٹورنمنٹ میں شرکت کا اجازت نامہ  مل گیا ہے کیونکہ بی سی سی آئی نے ان کے لئے این او سی جاری کردیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ یہ چار ہندوستانی  کھلاڑی جون جولائی میں انگلینڈ کے ہندوستان کے ٹسٹ  ٹور کی تکمیل کے بعد برطانیہ میں اپنے قیام میں توسیع کریں گے۔مذکورہ ٹسٹ دورے کا آغاز 16 جون کو برسٹل میں پہلے ٹسٹ سے ہوگا اور 15 جولائی کو تیسرا اور آخری ٹی20 کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

تین میچوں پرمشتمل ونڈے سیریز درمیان میں کھیلی جائے گی ۔اس دورے کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہونا ہنوز  باقی ہے جب کہ بی سی سی آئی کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کے ذریعہ ایک نئے ہیڈ کوچ کا نام جلد سامنے آنے کی امید ہے۔منتخب کھلاڑی 27 مئی کو رپورٹ کریں گے  حالانکہ یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ برطانیہ کا سفر کس طرح کریں گے کیونکہ برطانوی حکومت نے کوویڈ 19 معاملات میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر ہندوستان سے پروازیں معطل کردی ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ کھلاڑیوں سے کہا جائے گا کہ وہ 27 مئی کو اس ٹور کے لئے رپورٹنگ کریں۔ای سی بی کے گھریلو ٹی 20 ٹورنمنٹ میں جس نے ویمن ہنڈریڈ کی راہ ہموار کی ، ہرمن پریت ، ماندھنا ، دیپتی شرما اور جیمیما روڈریگس نے 2019 میں کییا سوپر لیگ (کے ایس ایل) میں حصہ لیا۔ہنڈریڈ جو گزشتہ سال وبائی مرض کورونا  کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا وہ لندن میں اوول انوینسیبلز اور مانچسٹر اوریجنلز کے مابین ویمنز میچ کے ساتھ شروع ہوگا جس کے بعدہی اگلے دن مردوں کی ٹیموں  کےدرمیان  پہلا مقابلہ شروع ہوگا۔