Sunday, June 8, 2025
Homesliderہیروں سے بنا دنیا کا مہنگا ترین فیس ماسک کی قیمت 15...

ہیروں سے بنا دنیا کا مہنگا ترین فیس ماسک کی قیمت 15 لاکھ ڈالرز

- Advertisement -
- Advertisement -

نیویارک: دنیا کے بیشتر حصوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا جاچکا ہے۔ویسے تو ماہرین نے کہا ہے کہ گھر میں بنا کپڑے کا فیس ماسک بی کورونا وائرس کی روک تھام میں موثر ثابت ہوسکتا ہے لیکن  کچھ افراد کو کم قیمت ماسک زیادہ پسند نہیں ہوتے۔

خاص طور پر آرٹ کے ایک دلداہ فرد نے  دنیا کا مہنگا ترین فیس ماسک  خاص طور پر تیار کروایا ہے۔اس وقت جب دنیا کی بیشتر آبادی کووڈ 19 کے نتیجے میں بیروزگاری کا شکار ہے لیکن  اس فرد نے اپنے تحفظ کے لیے 15 لاکھ ڈالرز  فیس ماسک پر خرچ کیے ہیں۔

یہ فیس ماسک 18 قیراط سونے سے تیار ہوا ہے جبکہ اس کی سجاوٹ کے لیے 36 سو سیاہ اور سفید ہیرے استعمال ہوئے ہیں۔یاول جیولری برانڈ نے اسے تیار کیا ہے اور اس سے تعلق رکھنے والے آئزک لیوی نے کہا ہے  کہ ماسک میں این 99 فلٹر فٹ کیا گیا ہے تاکہ صارف کو کورونا وائرس کے خلاف بہترین تحفظ مل سکے۔

انہوں نے صارف کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ میں مقیم ایک چینی آرٹ کلکٹر ہے۔انہوں نے کہا  وہ ایک نوجوان ہے اور ہمارا پرانا صارف ہے جو بہت دولتمند ہے اور دوسروں سے نمایاں نظر آنا پسند کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ میرا خیال کہ وہ اس ماسک کو پہن کر سوپرمارکیٹ جائے گا لیکن  یہ یقین ضرور ہے کہ اسے یہاں وہاں ضرور استعمال کرے گا۔یہ جیلور اس ماسک کے مکمل ہونے پر بذات خود اس صارف کو اکتوبر میں پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس ماسک کی تاری کے لیے 25 ماہرین کی ایک ٹیم کام کررہی ہے تاہم آئزک نے کہا ہے کہ متعدد افراد کے لیے یہ دنیا کا مہنگا ترین فیس ماسک اور کوئی خاص ہوسکتا ہے،لیکن  یہ ہمارے کارخانے میں کام کرنے والے افراد کے روزگار کو بچانے والا ہے۔