Wednesday, April 23, 2025
Homesliderید یورپا کی نواسی سندریا نے خودکشی کرلی

ید یورپا کی نواسی سندریا نے خودکشی کرلی

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا   کی نواسی  30 سالہ ڈاکٹر سندریا نے جمعہ کو خودکشی کرلی ہے اور اس نے یہ اقدام کرنے سے پہلے اپنے نو ماہ کے بچے کو فلیٹ کے دوسرے کمرے میں چھوڑ دیا تھا۔اس دوران ہائی گراؤنڈ پولیس نے ان کے شوہر ڈاکٹر نیرج کی شکایت پر غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس سوندریا کے اہل خانہ کے بیانات کا انتظارکررہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سندریا نے تین ماہ قبل اپنے بچے کا نام رکھنے کی تقریب منعقد کی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاندانی جھگڑے کے امکانات بہت کم ہیں اور خودکشی کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اپارٹمنٹ میں اب تک جمع کئے گئے بیانات جس میں نوکرانی اور دیگر کے  بیانات ہیں اس  میں کہا گیا ہے کہ جوڑا خوشی سے رہتا تھا ۔

ڈاکٹر سندریا نے بوئرنگ ہسپتال میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر کام کیا اور وہ ایک پریکٹس کرنے والی ڈاکٹر تھیں۔ اس کے شوہر ڈاکٹر نیرج ایک ریڈیولوجسٹ رمایا ہسپتال ایم ایس میں کام کرتے ہیں۔نیرج ضلع پنچایت ممبر ماریسوامی کے بڑے بھائی کا بیٹا ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں میں سے ایک ڈاکٹر ستیش نے بتایا کہ گردن پر نشان ہے اور جسم میں کوئی اور نشان نہیں ملا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تین ڈاکٹروں کی ٹیم نے پوسٹ مارٹم کیا جس کی رپورٹ تیار کر کے تحصیلدار کو پیش کردی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یدیورپا کی بیٹی پدماوتی کی بیٹی سوندریا نے 2018 میں ڈاکٹر نیرج سے شادی کی تھی اور جوڑے نے شہر کے ایک ہی میڈیکل کالج میں تعلیم حاصل کی تھی۔یہ واقعہ صبح 10.30 بجے اس وقت سامنے آیا جب ملازمہ اسے ناشتہ کے لیے جگانے آئی۔ جب اس نے اپنے کمرے کا دروازہ نہیں کھولا تو ملازمہ نے ان کے  شوہر ڈاکٹر نیرج اور دیگر کو اطلاع دی۔

اپارٹمنٹ کے عملے نے پہنچ کر اس کی لاش بالکونی سے لٹکی دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔ اگرچہ اسے فوری طور پر دواخانہ منتقل کیا گیا لیکن وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔یہ جوڑا ڈھائی سال سے اپارٹمنٹ میں مقیم تھا۔ ڈاکٹر نیرج آج صبح 8 بجے گھر سے نکلے تھے۔بی ایس یدی یورپا اور کنبہ کے افراد ڈاکٹر نیرج کی رہائش گاہ ابیگیر پہنچ گئے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق آخری رسومات ان کے شوہر ڈاکٹر نیرج کے فارم ہاؤس میں ادا کی جائیں گی۔دریں اثناء ہائی گراؤنڈ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔