Wednesday, April 23, 2025
Homesliderیرغمال بنگلہ دیشی خاتون کو آزاد کرلیا گیا

یرغمال بنگلہ دیشی خاتون کو آزاد کرلیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض: ریاض پولیس نے بنگلہ دیشی خاتون کو یرغمال بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرکے خاتون کو انکی قید سے آزاد کرالیا۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایا ہے کہ تین بنگلہ دیشیوں نے ہموطن خاتون کو یرغمال بنالیا تھا اور بنگلہ دیش میں موجود اس کے رشتہ داروں سے تاوان طلب کررہے تھے۔

التویجری نے تفصیلات بتاتے ہوئےکہا بنگلہ دیشی خاتون کو یرغمال بنانے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سراغرسانوں نے یرغمال خاتون کی رہائی کے لیے کارروائی شروع کردی۔ذرائع سے یہ پتہ لگالیا گیا کہ خاتون کوکہاں رکھا گیا ہے اور وہ کس حالت میں ہے۔ خاتون کو اغوا کاروں کے چنگل سے چھڑانے کےلیے جامع کارروائی کرتے ہوئےبنگلہ دیشیوں کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا اور یرغمال خاتون کو بازیاب کرکے تینوں بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کرلیا گیا جو اسے یرغمال بنائے ہوئے تھے۔تینوں ملزمان  کے خلاف ایف آئی درج کرکے مقدمہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔