Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگیو م جمہوریہ پریڈ کے لئے مغربی بنگال کی جھانکی کوکیا گیا...

یو م جمہوریہ پریڈ کے لئے مغربی بنگال کی جھانکی کوکیا گیا مسترد

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:  اس سال یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مغربی بنگال کی جھانکی نظر نہیں آئے گی۔مغربی بنگال کی جھانکی کی تجویز کو منتخب کرنے والی یکسپرٹ کمیٹی کے کچھ اعتراضات کے بعدچہار شنبہ کو مغربی بنگال کی جھانکی کی یوم جمہوریہ میں شمو لیت کی تجویز کو خارج کر دیا ہے۔وزارت دفاع نے ایک بیان میں یہ بات کہی۔

مر کز اور مغربی بنگال پہلے ہی سی اے اے اور این آر سی کے معاملے پر آمنے سامنے ہیں،ایسی صورتحال میں جھانکی کی نمائش کی تجویز کو خارج کرنے سے بات اور بڑھ سکتی ہے،ایکسپرٹ کمیٹی نے رواں سال کے لئے 16ریاستوں،مر کزی علاقوں اور 6وزارتوں اور محکموں کی جھانکیوں کو منظوری دے دی ہے۔جس میں فن ثقافت،مصوری،مجسمہ سازی،موسیقی،فن تعمیر،کوریو گرافی اور دیگر شعبوں سے متعلق جھانکیاں شامل ہین۔

مغربی بنگال حکومت کے ذرائع کے مطابق،ان کی طرف سے ریاست میں ترقیاتی کاموں،پانی کے تحفظ،ماحولیاتی تحفظ کے موضوع پر جھانکی کی بہت ساری تجا ویز پیش کی گئیں۔2019 میں۔یوم جمہوریہ پریڈ میں مغربی بنگال کی جھانکی کو شامل کیا گیا تھا۔

واضح ہو کہ،مغربی بنگال میں۔ممتا بنرجی مسلسل این آر سی اور سی اے اے کے کلاف مہم چلا رہی ہیں۔ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں این آر سی اور سی اے اے کو ان کی ریاست میں نافذ نہیں ہونے دیں گی۔23دسمبر 2019کو،ممتا نے این سی پی سر براہ شرد پوار کو ایک خط لکھا اور این آر سی اور سی اے اے کے خلاف چلائی جانے والی تحریک کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

ممتا کے خط کے جواب میں،شرد پوار نے 27دسمبر 2019کو ایک خط بھیجا تھا،جس میں ممتا بنرجی کے ذریعہ این آر سی اور سی اے اے کے خلاف چلائی جانے والی تحریک کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا۔