Tuesday, April 22, 2025
Homeتازہ ترین خبریںیو گی ادتیہ ناتھ نے مسلم لیگ کو قرار دیا ’’وائیرس‘‘

یو گی ادتیہ ناتھ نے مسلم لیگ کو قرار دیا ’’وائیرس‘‘

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنو : اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے مسلم لیگ کو ’’وائیرس‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس اس سے متاثر ہو گئی ہے۔اور اگر پارٹی انتخاب جیت جاتی ہے تو یہ وائیرس پورے ملک میں پھیل جائے گا۔یوگی ادتیہ ناتھ نے ٹویٹ میں یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ 1857کی جدو جہد آزادی میں ،پورا ملک انگریزوں کے خلاف لڑنے کے لئے منگل پانڈے سے ملا۔لیکن مسلم لیگ وائیرس آگیا اور ملک کو تقسیم کر دیا۔اب پھر سے ہرے جھنڈے لہرا رہے ہیں کیونکہ کانگریس مسلم لیگ سے متاثر ہو گئی ہے۔

کیرالہ میں ویاناڈ لوک سبھا نشست سے کانگریس صدر راہل گاندھی کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے ایک دن بعد بی جے پی لیڈر یو گی ادتیہ ناتھ کا یہ رد عمل سامنے آیا ۔

واضح رہے کہ راہل گاندھی کی جمعرات کو ویاناڈ میں آمد پر کانگریس کی قیادت والے یو نائٹیڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ (UDF)میں شامل انڈین یونین مسلم لیگ) IUML)نے ہرے جھنڈ وں کے ساتھ ان کا استقبال کیا تھا ۔جس پر یوگی ادتیہ ناتھ نے اپنا رد عمل ظاہر کیا۔