Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگیوروپی مبران پارلیمنٹ کے کشمیر دورہ پر،اسد اویسی نے مودی حکومت کوبنایا...

یوروپی مبران پارلیمنٹ کے کشمیر دورہ پر،اسد اویسی نے مودی حکومت کوبنایا نشانہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسدالدین اویسی نے یوروپی یونین کے ممبران پارلیمنٹ کے کشمیر کا دورہ کرنے پر،مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔اویسی نے کہا کہ ”یہ کون لوگ ہیں؟انہیں کیوں بلایا گیا ہے؟مسلمانوں سے نفرت کرنے والے اور ہٹلر کو چاہنے والوں کو بلایا گیا ہے“۔

انہوں نے کہا کہ ”یہ کوئی سرکاری وفد نہیں ہے۔جب کو ئی سرکاری وفد موجود نہیں ہے تو کیوں بلایا گیا ہے؟۔ان میں سے بہت سے ممبران پار لیمنٹ،جو ہٹلر کو چاہتے ہیں،فا شسٹ ہیں۔آپ انہیں اپنا دوست مان رہے ہیں،آخر آپ دنیا کو کیا بتا رہے ہیں۔؟اور آپ ملک کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟آپ کشمیریوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔؟یہ حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ یہ کون لوگ ہیں۔

اسی دوران،یوروپی اراکین پارلیمنٹ جو دورہ کشمیر پر گئے تھے،انہوں نے چہار شنبہ کو پریس کانفرنس کی اور اپنے دورے کے بارے میں اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دئے۔ان اراکئن پارلیمنٹ نے کہا کہ ان کے دورے کو غلط نقطۂ نظر سے دیکھا گیا ہے۔وہ یہاں کے حالات جاننے کے لئے آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ”ہمارا سیاست سے کو ئی لینا دینا نہیں ہے“۔اپوزیشن جماعتوں کے تنقیدی حملوں پران اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ ”وہ فاشسٹ نہیں ہیں،اگر وہ فاشسٹ ہوتے تو عوام نے ان کا انتخاب نہ کیا ہوتا۔