Monday, June 9, 2025
Homeتازہ ترین خبریںیورینیم کان کنی کے لئے کوئی اجازت نہیں دی جائے گی: کے...

یورینیم کان کنی کے لئے کوئی اجازت نہیں دی جائے گی: کے سی آر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے آج واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد کسی کو یورینیم کان کنی کے لئے اجازت نہیں دی گئی ہے۔اور کہا کہ مستقبل میں بھی حکومت کی طرف سے اس کی اجازت دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران جواب دیتے ہوئے،وزیر اعلیٰ نے یہ بھی تیقن دیا کہ وہ کسی بھی حالت میں نالامالہ کے جنگلات کو تباہ کرنے کی اجا زت نہیں دیں گے۔

کے سی آر نے مزید کہا کہ ”ان کی مخالفت کے با وجودکانگریس حکومت نے2009میں،متحدہ آندھرا پردیش میں،یورینیم کی کان کنی کی اجازت دے دی تھی۔انہوں نے کہا کہ آندھرا میں یورینیم کی کان کنیہ شروع ہو گئی ہے،ایسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جب گوداوری اور کرشنا ندیوں کا پانی آلودہ ہو گیا تھا اور کاشتکاروں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد آنے والا پانی بھی آلودہ ہو سکتا ہے۔ان تمام عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے،یو رینیم کی کان کنی کی اجازت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔چندر شیکھر راؤ نے لوگوں کو یہ بھی یقین دلایا کہ اس مسئلے پر کسی قسم کی بے چینی کی ضرورت نہیں ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کسی بھی حالت میں یورینیم کی کان کنی کی اجازت نہیں دے گی۔

واضح ہوکہ کانگریس اور دوسری جماعتیں ٹی آر ایس حکومت پر یورینیم کان کنی کی اجازت دینے اور نالا مالہ کے جنگلات کو تباہ کرنے کا الزام لگا رہی تھیں۔کانگریس قائدین بھی اس معاملے پر ٹی آر ایس حکومت کے خلاف احتجاجی پروگراموں کیم منصوبہ بندی کر رہے تھے۔مگر کے سی آر کے دو ٹوک بیان نے کانگریس پارٹی کے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔