Tuesday, April 22, 2025
Homeٹرینڈنگیوپی کے چیف سکریٹری نے،وزیر آعظم کسا ن اسکیم کا ڈیٹا درست...

یوپی کے چیف سکریٹری نے،وزیر آعظم کسا ن اسکیم کا ڈیٹا درست کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: یو پی کے چیف سکریٹری آر کے تیواری نے اتر پردیش کے تمام ضلعی مجسٹریٹوں سے کہا ہے کہ وہ 30نومبر تک کسانون کے اعداد و شمار میں عدم موجود تضاد کو دور کرنے کو یقینی بنائیں،تاکہ پردھان منتری کسان سمان نیدھی(وزیر آعظم کیسان اسکیم) سے فائدہ اٹھانے والوں کویکم دسمبر سے فوائد حاصل ہونا شروع ہو سکے۔

اعداد و شمار میں تضاد کی وجہ سے وزیر آعظم کسان اسکیم کے نفاذ میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،جو اہل کاشتکاروں کو ہر سال 6,000روپئے کی آمدنی کی امداد کی ضمانت دیتا ہے۔

کسانوں کا ایک بہت بڑا حصہ،جو تقریبا ً1.3 کروڑ ہے،ڈیٹا کے مسائل کے سبب ترک کر دیا گیا ہے۔چیف سکریٹری کے خط میں کہا گیا ہے کہ مرکز کے پورٹل پر یوپی کے 1.11 کروڑ کسانوں کی اپلوڈ کی گئی معلومات غلط ہے۔پورٹل پر درج کسانوں کے نام ان کے آدھار کارڈ میں لکھے گئے ناموں سے مماثل نہیں ہیں۔اگر اسے درست نہیں کیا گیا تو کسانوں کو دو ہزار روپئے کی چوتھی قسط نہیں ملے گی۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کم از کم 20لاکھ کسانوں کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات غلط ہیں اور انہیں بعد میں پبلک فینانشیل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم سی) نے مسترد کر دیا۔یوپی کے وزیر اعلیٰ وگی ادتیہ ناتھ پہلے ہی ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست میں وزیر آعظم کے اس  منصوبے کے نفاذ میں خامیوں کو دور کرنے میں سست روی اختیار کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں۔

وزیر آعظم کسان اسکیم کا اعلان سابق مرکزی وزیر خزانہ پیوش گوئل نے رواں سال فروری میں کیا تھا۔اس اسکیم کے تحت تمام چھوٹے اور پسماندہ کاشتکار کم سے کم آمدنی میں معاونت کے طور پر تین اقساط میں ہر سال 6,000روپئے وصول کرنے کے اہل ہیں۔

وزیر آعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات سے قبل گورکھپور میں ایک ہزار سے زائد کسانوں کو دو ہزار روپئے کی پہلی قسط منتقل کرکے اس اسکیم کا آغاز کیا تھا۔