Thursday, May 9, 2024
Homesliderحجاب پہنے والی 6 طالبات معطل اور 12 طالبات کو گھر واپس...

حجاب پہنے والی 6 طالبات معطل اور 12 طالبات کو گھر واپس بھیج دیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

دکشنا کنڑ (کرناٹک) ۔ کرناٹک کے جنوبی کنڑ ضلع میں حکام نے جمعرات کو 6 طالبات کو انتباہات کے باوجود حجاب پہننے پر معطل کر دیا۔ ایک اور مثال میں 12 طالبات کو کلاسوں میں شرکت کے دوران حجاب پہننے پر واپس بھیج دیا گیا۔اپننگڈی گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج کے چھ طالب علموں کو حجاب کے رہنما خطوط کی بار بار خلاف ورزی کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔ کالج کے پرنسپل نے کالج کے لیکچررز کے ساتھ اجلاس کے بعد طلبہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔6 طالبات کو حکومتی حکم اور ہائی کورٹ کے کلاس رومز میں حجاب پہننے پر پابندی کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

اگرچہ ہمپاناکٹے کے قریب منگلورو یونیورسٹی کالج کے حکام حجاب پہننے والی طالبات کو واپس بھیج رہے ہیں، لیکن جمعرات کو حجاب پہن کر آنے والی 16 طالبات نے مطالبہ کیا کہ انہیں کلاس میں جانے کی اجازت دی جائے۔کالج کے پرنسپل نے ان کے کلاس رومز میں داخلے سے انکار کردیا اور انہیں واپس بھیج دیا۔ یہ فیصلہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔ طالبات ضلع کمشنر کے دفتر بھی گئی تھیں اور انہوں نے حجاب پہن کر کلاس میں جانے کی اجازت نہ ملنے کی شکایت کی تھی۔

ڈی سی نے انہیں حکومت کے قوانین اور عدالتی حکم پرعمل کرنے کی صلاح دی تھی۔ تاہم طالبات نہیں جھکیں اورجمعرات کو حجاب پہن کر کالج آئیں۔اُڈپی پری یونیورسٹی گورنمنٹ گرلز کالج کی 6 طالبات کی طرف سے حجاب پر پابندی  کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا، جو ریاست میں بین الاقوامی سرخیوں میں ایک زبردست تنازعہ بن گیا تھا۔ ہائی کورٹ کی خصوصی بنچ، جو اس معاملے کی سماعت کے لیے تشکیل دی گئی تھی، نے کلاس رومز میں حجاب سمیت کسی بھی مذہبی علامت کو پہننے کے خلاف فیصلہ دیا۔ عدالت نے اسکولوں میں حجاب پہننے کی اجازت طلب کرنے والی طالبات کی طرف سے دائر درخواست کو بھی خارج کر دیا تھا۔