Tuesday, April 30, 2024
Homesliderسوپر اسٹار مہیش بابو کی ماں چل بسی

سوپر اسٹار مہیش بابو کی ماں چل بسی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ٹالی ووڈ میں چند دنوں میں ہی ایک اور سوپر اسٹار کے گھر ماتم ہوا ہے کہ جیسا کہ  جنوب کے  سوپر اسٹار مہیش بابو کی ماں گھٹامنینی اندرا دیوی کا چہارشنبہ کی صبح طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ 70 سال کی تھیں۔ اندرا دیوی جوگزشتہ ہفتے سے شہر کے ایک معروف دواخانہ  میں زیر علاج تھیں، انہوں نے گھر میں ہی آخری سانس لی۔

ان کے پسماندگان میں ان کے شوہر اور تجربہ کار تلگو فلموں کے  ماضی کے سوپر اسٹار کرشنا، ان کے بیٹے مہیش بابو، اور تین بیٹیاں ہیں۔مہیش بابو  کی ماں کی موت اس سال گھٹامنینی خاندان پر دوسرا سانحہ ہے۔ ان کے بڑے بیٹے رمیش بابو کا اس سال کے شروع میں انتقال ہوگیا تھا۔جبکہ اگر صرف ٹالی ووڈ کی بات کریں تو چند دن قبل ایک اور سوپر اسٹار باہو بلی کے مشہور اداکار پربھاس کے چیجا کرشنم راجو میں اس دنیا سے جا چکے ہیں ۔

دریں اثناء  چہارشبنہ کے روز سوپر اسٹار مہیش بابو  کے گھر میں غم کی لہرچھا گئی۔ سوشل میڈیا پر لواحقین کو خراج تحسین اور تعزیتی پیغامات آنا شروع ہو گئے ہیں اور یہ ختم نہ ہونے والا ایک سلسلہ بن چکا ہے ۔ٹالی ووڈ میگا اسٹار چرنجیوی مہیش بابو اور کرشنا کو تعزیت دینے والے پہلے لوگوں میں شامل تھے۔ چرنجیو ی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اندرا دیوی جی کے انتقال کے بارے میں سن کر انتہائی افسوس ہوا۔ میں سوپر اسٹار کرشنا جی، بھائی مہیش بابو اور افراد خاندان کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

 جرنجیوی نے مزید کہا کہ  اس خاندان کے تلگو فلموں کےلئے جو خدمات ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ۔فلمی صنعت کے بڑے بڑے افراد غم زدہ خاندان کو تعزیت دینے کے لیے گھٹامانینی خاندان کے گھر کا رخ کررہے ہیں۔اس وقت ان کے گھر پر اسٹار کا ہجوم ہے ۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ آخری  رسومات  چہارشنبہ  کی دوپہر ادا کی جائے گی۔