Tuesday, April 30, 2024
Homesliderگیانواپی مقدمہ کی آج ضلع عدالت میں سماعت ، وارانسی میں سیکورٹی...

گیانواپی مقدمہ کی آج ضلع عدالت میں سماعت ، وارانسی میں سیکورٹی میں اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

وارانسی ۔ وارانسی میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے کیونکہ ضلع جج کی عدالت پیر سے گیانواپی-شری نگر گوری مقدمہ کی سماعت شروع کرنے والی ہے۔سپریم کورٹ کے 20 مئی کو مقدمے کی سماعت سیول جج (سینئر ڈویژن) کی عدالت سے منتقل کرنے کے حکم کی تعمیل میں تمام متعلقہ فائلیں اس میں منتقل کی گئیں۔ضلعی حکومت کے وکیل (سیول) مہندر پرساد پانڈے نے کہا کہ ضلعی جج عدالت پیر کو ان نکات کو واضح کرے گی جن پر سماعت شروع ہوگی۔دریں اثناءسینئر پولیس حکام نے پیر کے روز کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی انتظامات کیے گئے کہ مقدمہ کی سماعت پر کسی بھی طرف سے کوئی پریشانی نہ ہو۔

ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہم نے مناسب فورس تعینات کردی ہے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔پانچ خواتین دہلی کی راکھی سنگھ، لکشمی دیوی، سیتا ساہو، منجو ویاس اور ریکھا پاٹھک تمام وارانسی نے 18 اپریل 2021 کو عدالت میں مسجد کے احاطے میں دیوی شری نگر گوری کی روزانہ پوجا کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ 8 اپریل کو عدالت نے اجے کمار مشرا کو گیانواپی مسجد کے سروے کے لیے ایڈوکیٹ کمشنر مقررکیا تھا۔ مدعا علیہان، انجمن انتفاضہ مسجدکمیٹی نے الہ آباد ہائی کورٹ میں سروے اور ایڈوکیٹ کمشنر کے تقرر کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے عرضی داخل کی تھی لیکن درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔

کورٹ کمیشن نے گیانواپی کا سروے 6 مئی کو شروع کیا لیکن اے آئی ایم کے احتجاج کی وجہ سے اگلے ہی دن اسے روک دیا گیا، جس نے سول جج (سینئر ڈویژن) کورٹ سے یہ کہتے ہوئے ایڈوکیٹ کمشنر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا کہ مشرا متعصب ہیں۔عدالت نے مشرا کو تبدیل کرنے کی درخواست کو مستردکردیا لیکن ساتھ ہی وشال سنگھ کو اسپیشل ایڈوکیٹ کمشنر اور اجے پرتاپ سنگھ کو اسسٹنٹ ایڈوکیٹ کمشنر مقررکیا۔

عدالتی کمیشن نے 14 مئی کو دوبارہ سروے شروع کیا اور عرضی گزاروں کے گیان واپی کے وضو خانہ میں شیولنگ پائے جانے کے دعووں کے درمیان 16 مئی کو اسے مکمل کیا۔17 مئی کو عدالت نے معلومات افشاء ہونے کی شکایت کے بعد مشرا کو برطرف کردیا اور خصوصی وکیل کمشنر وشال سنگھ سے کہا کہ وہ 19 مئی کو سروے رپورٹ پیش کریں۔20 مئی کو اے آئی ایم کمیٹی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے، سپریم کورٹ نے گیانواپی مسجد معاملے میں پاس کیے گئے سروے آرڈر میں مداخلت کرنے سے انکارکردیا اور ہندو عقیدت مندوں کی طرف سے دائر سیول سوٹ کو سول جج (سینئر ڈویژن) سے ڈسٹرکٹ جج وارانسی کو منتقل کردیا۔