Tuesday, April 30, 2024
Homesliderہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو ارجنٹینا میں پہلی شکست

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو ارجنٹینا میں پہلی شکست

- Advertisement -
- Advertisement -

بیونس آئرس۔ ٹوکیو اولمپکس کی تیاری کررہی ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کو ارجنٹینا بی ٹیم کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ارجنٹینا کے صدر مقام بیونس آئرس میں سینارڈ اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ارجنٹینا بی کی ٹیم نے ہندوستانی ٹیم کو2-1 سے شکست دی۔میچ میں سول پاجیلا نے11 ویں میں ارجنٹائنا کی طرف سے اور آگستینا گورجیلانی نے 57 ویں منٹ میں فی کس ایک گول اسکورکیا ، جبکہ ہندوستان کی جانب سے میچ کے54 ویں منٹ میں سلیمہ ٹی ٹی نے ایک گول کیا۔ 24 جنوری کو ہندوستانی ٹیم ایک بار پھر ارجنٹینا بی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔

 گزشتہ میچوں میں ہندوستان نے ارجنٹیناکی جونیئر ٹیم کے ساتھ 2-2 اور 1-1 سے ڈرا کھیلا۔میچ کے بعد ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ شوارڈ میرین نے کہا کہ ہم آج ارجنٹینا کی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلے ، جس میں ان کی سینئر ٹیم کے بہت سی کھلاڑی شامل تھیں۔ تاہم اگلے ہفتے سینئر ٹیم کے ساتھ میچ سے قبل یہ ایک اچھا پریکٹس میچ تھا۔ ہم مقررہ وقت کے اختتام سے قبل پنالٹی کارنر سے محروم ہوئے ، جس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔میزبان ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل کھیلا اور چھ منٹ کے اندر اندر مسلسل دو پنالٹی بنائے ، لیکن گول کیپر رجنی نے کئی گول ہونے سے بچائے ۔ اس کے باوجود میزبان نے پاجیلا کے گول کی بدولت11 ویں منٹ میں1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ ارجنٹیناکی بہترین دفاع کی وجہ ہندوستانی ٹیم پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل نہیں کرسکی۔ ہندوستان کو پہلا پنالٹی کارنر میچ کے23 ویں منٹ میں ملا لیکن گرجیت کور اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔