Tuesday, May 14, 2024
Homesliderآئندہ دو دنوں میں بارش کی پیس قیاسی

آئندہ دو دنوں میں بارش کی پیس قیاسی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ اس وقت صرف شہر حیدرآباد ہی نہیں بلکہ ساری تلنگانہ ریاست گرمی اور سخت موسم کی وجہ سے پریشان ہے لیکن محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیش قیاسی نے عوام کو کسی قدر راحت فراہم کی ہے کیونکہ امید کی جارہی ہے کہ ہفتہ کے آخر میں مانسون فعال ہوجائے گا اور بارش سے راحت ملے گی۔توقع ہے کہ جنوب مغربی مانسون ہفتے کے آخر میں حیدرآباد اور تلنگانہ سے ٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات ( میٹ) نے پیش قیاسی کی ہے کہ ہفتہ تک مانسون تلنگانہ میں داخل ہو جائے گا اور دو دنوں میں ریاست کو مکمل طور پر ڈھانپ لے گا۔ مانسون  یکم  جون کی مقررہ تاریخ سے تین دن پہلے کیرالہ میں داخل ہوا لیکن یہ پھیل نہیں سکا کیونکہ یہ تقریباً 50 فیصد کی کمی کے ساتھ کمزور تھا۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی  کی ہے کہ موسم کا کوئی نظام نہیں بن رہا ہے جس کی وجہ سے جون کے پہلے نصف میں مان سون کمزور رہے گا۔ گرج چمک اور بارش پری مون سون کا نمونہ ہے۔ تلنگانہ کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کی وجہ سے پیر کا دن نسبتاً ٹھنڈا رہا لیکن گرمی کی شدت میں کمی نہیں ہوئی جبکہ منگل کا دن بھی کچھ زیادہ فرق کا دن نہیں ہے۔

  تاہم تلنگانہ کے صدر مقام حیدرآباد، محبوب نگر اور رنگاریڈی اضلاع میں گرمی کی لہر کے حالات الگ تھلگ انداز میں غالب رہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں کئی مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس اور اس سے زیادہ ہے اور نلگنڈہ اور راماگنڈم میں سب سے زیادہ 43 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، سب سے زیادہ 55 ملی میٹر بارش برگامپاڈو (بھدردری کوٹھاگوڈیم) میں ریکارڈ کی گئی۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ نے مزید کہا کہ نارائن پیٹ، محبوب نگر، واناپارتھی، جوگلمبا گڈوال، ناگرکرنول، نلگنڈہ، سوریاپیٹ اور بھدرادری کوٹھا گوڈیم اضلاع میں الگ تھلگ ہلکی سے ہلکی بارش متوقع ہے۔