Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگآئی آئی ٹی،دہلی کی ایک طالبہ کیمپس کی عمارت سے گر کر...

آئی آئی ٹی،دہلی کی ایک طالبہ کیمپس کی عمارت سے گر کر ہلاک

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی کے ایک 18سالہ طالبہ کی چہارشنبہ کے روز کمپیوٹر انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کی عمارت کی چھت سے گرنے سے موت ہو گئی۔پولیس کے مطابق،ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گذشتہ جمعہ کے روز،متاثرہ لڑکی اننیا گپتا کی والدہ اپنی بیٹی کوفون کرنے کے بعد،صبح آٹھ بجے کے قریب انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس میں آئیں اور سہ پہر تک اس کے ساتھ رہیں۔

شام کے وقت،گپتا کو سیڑھی کا استعمال کرتے ہوئے تنہا چھت کی طرف اکیلے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔پولیس نے بتایا کہ اس کے فوراً بعد ہی لیکچر ہال کمپلیکس کے قریب ایک سکیوریٹی گارڈ نے آوازسنائی اور وہ موقع پر پہنچ گئے،جہاں اسے پتہ چلا کہ طالب علم گر گیا تھا اور وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔اس کے بعد اسے فوری ایمس ٹروما سنٹر میں داخل کرایا گیا،جہاں منگل کے روز اس نے دم توڑ دیا۔پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے اور موقع واردات سے کوئی خودکش نوٹ بر آمد نہیں ہوا ہے۔