Sunday, May 19, 2024
Homeبین الاقوامیآئی ایس،کا سر غنہ ابوبکر بغدادی مبینہ طور پر خود کش دھماکے...

آئی ایس،کا سر غنہ ابوبکر بغدادی مبینہ طور پر خود کش دھماکے میں ہلاک

- Advertisement -
- Advertisement -

واشنگٹن: بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس) کے سر غنہ ابوبکر بغدادی کے خود کش دھماکے میں مارے
جانے کی اطلاع ہے۔اطلاع کے مطابق،بغدادی شام میں امریکی اسپیشل فورسز کی کارروائی کے دوران خودکش دھماکے کرکے
اڑالیا ہے،تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ان خبروں کے آؤٹ ہونے کے بعد ہی،امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے
ہوئے کہا ”کچھ بہت بڑا ہوا ہے“۔

البغدادی،جسے دنیا کا سب سے مطلوب شخص قرار دیا جا ہے،کو اکٹوبر 2011میں امریکہ نے با ضابطہ طور پر ایک ”دہشت
گرد“ کے طورپر نامزد کیا تھا اور اس کی گرفتاری یا موت کی اطلاع پر دس ملین ڈالر انعام کی پیشکش کی گئی تھی۔

1971میں بغداد کے شمال میں سمرا کے قریب پیدا ہوئے البغدادی کا اصلی نام ابراہیم عواد البدری ہے،میدان جنگ میں انتہائی
منظم اور بے رحم حکمت عملی کے لئے شہرت رکھتا تھا۔اطلاعات کے مطابق وہ 2003میں امریکی زیر قیادت عراق پر حملے
کے وقت وہ شہر کی ایک مسجد میں عالم دین تھا۔

وہ 2010میں عراق میں القائدہ کے رہنما کے طور پر ابھرا،جو،ان گروہوں میں سے ایک تھا،جو دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے
ساتھ مل گیا تھا،اور شام میں النسرہ فرنٹ کے ساتھ انضمام کی کوشش کے دوران نمایاں ہوا۔

البغدادی نے جا لائی 2014کو،موصل کی النوری مسجد میں،صرف ایک عوامی نمائش کی تھی،جسے عراقی سکیوریٹی فورسز
نے جون 2017میں واپس لے لیا تھا۔