Thursday, May 2, 2024
Homesliderآئی پی ایل متحدہ عرب امارات منتقل

آئی پی ایل متحدہ عرب امارات منتقل

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کو اپنی خصوصی اجلاس (ایس جی ایم) میں باضابطہ طورپر فیصلہ کیا کہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے باقی میچوں کا انعقاد اس سال ستمبر۔اکتوبر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کیا جائے گا۔اجلاس کے تفصیلات کے مطابق بی سی سی نے آئی پی ایل کے باقی 13میچوں کو یو اے ای میں کروانے کا فیصلہ ہندوستان میں ستمبراکتوبر میں موسم کی خراب صورتحال کے مدنظر کیا۔

بی سی سی آئی نے اس کے علاوہ ہندوستان میں اکتوبر نومبر میں ہونے والے ٹی20عالمی کپ کا انعقاد کرنے کے لئے کرکٹ کے عالمی ادارہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) سے مزید وقت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آئی سی سی نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر یکم جون کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کرے گی لیکن آئی سی سی کو 18اکتوبر سے 15نومبر تک ہندستان میں ہونے والے ورلڈکپ سے متعلق اپنا فیصلہ بی سی سی آئی کی درخواست کے سبب ٹالنا پڑسکتا ہے ۔ بی سی سی آئی کو لگتا ہے کہ وہ ورلڈکپ کو ہندوستان میں ہی کروانے کے تمام امکانات تلاش کرے گی۔ آئی پی ایل کو یو اے ای میں کروانے کی امید پہلے ہی ظاہرکی جارہی تھی۔

بی سی سی آئی کا امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ پہلے ہی باقاعدہ معاہدہ تھا۔اس درمیان گھریلو کھلاڑیوں کو ادائیگی کا معاملہ پر ایس جی ایم میں بات چیت نہیں کی گئی۔ ان کھلاڑیوں کو کئی ٹورنمنٹ منعقد نہیں کئے جانے کے بعد ادائیگی کرنی تھی۔ ایک کرکٹ اسوسی ایشن نے اس معاملہ کو اٹھایا بھی لیکن صدر سوروگنگولی اور نائب صدر راجیو شکلا نے یہ کہتے ہوئے اس پر بات چیت کرنے سے منع کردیا کہ یہ ایجنڈہ کاحصہ نہیں ہے ۔یادرہے کہ اس وقت ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر نے مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ آئی پی ایل کے ملتوی ہونے اور اس کے بعد ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی بھی خطرہ میں پڑ چکی ہے۔