Friday, May 17, 2024
Homesliderآئی پی ایل پلے آف ٹی20 چیلنج کا اعلان اور خاتون

آئی پی ایل پلے آف ٹی20 چیلنج کا اعلان اور خاتون

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے آئی پی ایل 2020 کے پلے آف کا شیڈول جاری کردیا۔ لیگ کا فائنل 10 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پہلا کوالیفائر 5 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔ ایلیمینیٹر 6 اور دوسرا کوالیفائر 8 نومبر کو ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ہی خواتین چمپئن شپ کے تمام میچ شارجہ میں ہوں گے ۔

اتوار تک لیگ میں 45 میچ کھیلے جا چکے ہیں جبکہ 14 میچ باقی ہیں۔ موجودہ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 3 ٹیم ممبئی انڈینز ، دہلی کیپیٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلورکی پلے آف میں رسائی تقریبا یقینی ہے ۔ اس وقت آئی پی ایل پلے آف کی چوتھی ٹیم کے لئے4 ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ ہے ۔ چینائی کی دوڑ ختم ہی ہوچکی ہے ۔ پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست چار ٹیمیں پلے آف کے لئے کوالیفائی کر رہی ہیں۔ ٹاپ2 ٹیمیں کوالیفائر ون کھیلیں گی جسکی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی ایلیمینیٹر نمبر3 اورنمبر4 ٹیم کے مابین کھیلا جائے گا۔ اس میں فاتح ٹیم کوالیفائر ون میں شکست برداشت کرنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی ہے ۔ اسے کوالیفائر 2 کہتے ہیں۔ جیتنے والی ٹیم فائنل کھیلتی ہے ۔

اس سے قبل بی سی سی آئی نے اعلان کیا کہ ویمنز ٹی20 چیلنج یعنی ویمنز آئی پی ایل کے تمام میچ شارجہ میں کھیلے جائیں گے ۔ اس ٹورنمنٹ میں3 ٹیمیں ہوں گی جس میں فائنل سمیت 4 میچ سوپرنوواس ، ویلوسٹی اور ٹریل بلیزرز کے درمیان کھیلے جائیں گے ۔ فائنل 9 نومبرکوکھیلا جائے گا۔

ہرمنپریت کور کو سوپرنوواس اور متھالی راج کو ویلوسیٹی کا کپتان مقررکیا گیا ہے ۔ ٹریل بلزرز کی قیادت سمرتی مندھانا کریں گی۔ پہلا میچ دفاعی چمپیئن سوپرنوواس اور رنر اپ ویلوسٹی کے مابین 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

خواتین کے ٹی 20 چیلنج 2020 کے لئے تینوں ٹیمیں:

سوپرنوواس: ہرمنپریت کور (کپتان) ، جمیما روڈریگس ، چماری اٹاپٹو ، پریا پنیا ، انوجا پاٹل ، رادھا یادو ، تانیا بھاٹیا (وکٹ کیپر) ، سسی کلا سریوردھنے ، پونم یادو ، شکیرا سلیمان ، اروندھتی ریڈی ، پوجا کماری ، سونی، ایابونگاکھاکا،مسکان ملک ۔

ٹریل بلیزرز: سمرتی مندھانا (کپتان) ، دیپتی شرما (نائب کپتان) ، پونم راوت ، رچا گھوش ، ڈی ہیم لتا ، نذہت پروین (وکٹ کیپر) ، راجیشوری گایکواڈ ، ہرلین دیول ، جھولن گوسوامی ، سمرن دل بہادر ، سلمہ خاتون ، سوفی ایکل اسٹون ، ناتھکان۔ ، دیندرا ڈوٹن ، کاشوی گوتم۔

ویلو سٹی : متھالی راج (کپتان) ، شفالی ورما ، ویدا کرشنامورتی ، سشما ورما (وکٹ کیپر) ، ایکتا بشٹ ، مانسی جوشی ، شکھا پانڈے ، دیویکا وید ، دیویادرشینی ، منالی دکشنی ، لیگ کاسپریک ، ڈینیئل وائٹ ، سن لیوس ، جہاں ارا عالم ، ایم اناگ ۔

ٹی 20 چیلنج کا پروگرام :

4 نومبر سوپرنواس بمقابلہ ویلیسیٹی      شام 7.30 بجے ۔

5 نومبر ویلوسٹی بمقابلہ ٹریل بلیزرزسہ پہر 3.30 بجے ۔

7 نومبر ٹریلبلیزرز بمقابلہ سپرنوواس شام 7.30 بجے ۔

9 نومبر فائنل شام 7.30 بجے ۔