Saturday, May 18, 2024
Homesliderآئی پی ایل کے دوران کھلاڑیوں  کو کورونا ٹیکہ نہیں دیا جائے...

آئی پی ایل کے دوران کھلاڑیوں  کو کورونا ٹیکہ نہیں دیا جائے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کی شروعات سے پہلے سبھی ٹیموں کو آئی پی ایل کے لئے بنائی گئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیڈیور (ایس او پی ) سے واقف کروایا ہے ۔ بی سی سی آنے سبھی ٹیموں کو مطلع کیا ہے کہ پورے آئی پی ایل کے دوران ٹیم کے کھلاڑیوں کی کورونا ٹیکہ اندازی نہیں کی جائے گی ۔ اگر کوئی کھلاڑی یا دیگرعہدیدارکورونا سے متاثر ہوتا ہے تو اسے کم از کم دس دن تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور پھر کورونا ٹسٹ کی منفی رپوٹ آنے اور دیگر کارروائی کے بعد ہی بایو ببل میں دوبارہ داخلہ دیا جائے گا۔

 ببل انٹی گریٹی منیجرس ، اس عمل پر سخت نگرانی رکھیں گے اور کسی طرح کی خلاف ورزی ہونے پر اعلی عہدیدارکو رپورٹ کریں گے حالانکہ اس نے یہ واضح کیا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی یا دیگر کوئی ٹورنمنٹ کے بایو ببل میں داخلے سے پہلے ویکسین لگواتا ہے تو اسے قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور ٹسٹ کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

بی سی سی آئی نے ان رہنما خطوط کوآئی پی ایل کی ایس او پی میں صحت اور تحفظ پروٹوکال کے طور پر نامزد کیا ہے ۔ سبھی ٹیموں کو ان سے واقف کرادیا گیا ہے ۔ ان ایس او پی کے تحت بی سی سی آئی ، آئی پی ایل کے لئے جملہ 12 بایوببل بنائے گا جس میں سے آٹھ ٹیموں کے لئے دو میچ حکام اور دی میچ مینجمنٹ ٹیم جبکہ دو براڈکاسٹ کمنٹیٹر اور کرو کے لئے ہوں گے ۔ بی سی سی آئی کے ذریعہ جاری رہنما خطوط کے مطابق کسی بھی شخص کو آئی پی ایل میں بایو ببل میں داخلے سے پہلے سات دن کے ضروری قرنطینہ میں رہنا ہوگا جبکہ کھلاڑی اپنی قومی ٹیم کے بایو ببل سے سیدھے فرنچائیزی کے بایو ببل میں آسکتے ہیں۔