Sunday, May 19, 2024
Homesliderآئی پی ایل 2021 غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی

آئی پی ایل 2021 غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ بایو بلبل میں کئی کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد آئی پی ایل کے رواں ٹورنمنٹ کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کر دیا ہے۔ایک مشتعل وبائی مرض کی وجہ سے کرکٹ کے سب سے زیادہ دلکش اور دولت سے بھرپور ایونٹ کا ایک ماہ تک نسبتا عافیت کے ساتھ چلنے کے بعد کرکٹ کا اختتام ہوا ہے۔ لیگ کے چیئرمین بریجش پٹیل نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہیکہ ٹورنمنٹ غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ ہم اگلے دستیاب ونڈو میں ایونٹ کے انعقاد کی کوشش کریں گے لیکن اس ماہ  میں ایونٹ کے انعقاد کا امکان نہیں ہے۔رواں لیگ کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا یہ اعلان سن رائزرس حیدرآباد کے وکٹ کیپر بیٹسمین وریدھیمان ساہا کے ساتھ دہلی  کے تجربہ کار اسپنر امت مشرا کے کے کورونا رپورٹ مثبت پانے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ  اگر ہم سال کے آخر میں کوئی مناسب ونڈو تلاش کریں تو ہم اس کا انعقاد کریں گے۔ یہ ستمبر ہوسکتا ہے لیکن یہ سب قیاس آرائیاں ہیں۔ ابھی ہم اس پر مزید عمل (کھیل) نہیں کر رہے ہیں۔

پیر کو چینائی سوپر کنگز کے بولنگ کوچ ایل بالاجی کے ساتھ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولر سندیپ واریر اور ورون چکرورتی بھی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔انفیکشن کے پھیلاؤ نے اس بڑے فیصلے  سے قبل دو آئی پی ایل مقابلے ملتوی کردیئے تھے۔لیگ منتظمین نے باضابطہ بیان بھی جاری کیا اور کہا کہ اس کے کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت سب سے اہم ہے۔بیان میں کہا گیا  ہے انڈین پریمیر لیگ گورننگ کونسل (آئی پی ایل جی سی) اور بی سی سی آئی نے ایک ہنگامی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ  فوری طور پر آئی پی ایل 2021 سیزن ملتوی کردیا جائے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کھلاڑیوں، معاون عملہ اور آئی پی ایل کے انعقاد میں شامل دیگر شرکا کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا۔ یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت، صحت اور فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

آئی پی ایل منتظیمن  نے کہا کہ بی سی سی آئی اس بات کی پوری کوشش کرے گا کہ ایونٹ میں شامل کھلاڑی اپنے گھروں کو بحفاظت واپس پہنچ جائیں۔ آئی پی ایل میں دیگر ممالک کے علاوہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے اسٹار کھلاڑی  شامل ہیں۔یہ مشکل اوقات، خاص طور پر ہندوستان میں اور جب ہم نے کچھ مثبت اور خوشگوار تبدیلی  لانے کی کوشش کی تاہم  یہ ضروری ہے کہ اب یہ ٹورنمنٹ معطل ہو جائے اور ہر ایک ان مشکل وقت میں اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے پاس واپس چلا جائے۔ آئی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی آئی پی ایل 2021 میں شریک ہونے والوں کے محفوظ  طریقہ سے اپنے مقام تک رسائی کے انتظام کرنے کے لئے اپنے اختیارات میں ہر ممکن کوشش کرے گا۔

یہ ٹورنمنٹ 9 اپریل کو شروع ہوا تھا اور پیر کے روز کولکتہ کے کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے  مقابلہ ملتوی کرنے کے ہنگاموں سے قبل تک بہتر اور محفوظ ماحول میں جاری رہا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 30 مئی کو مقرر کیا گیا تھا۔دہلی میں مقابلے کا انعقاد بھی تشویش کا باعث تھا کیونکہ فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کے چند افراد بھی کورونا سے متاثر ہوچکے  ہیں حالانکہ ڈی ڈی سی اے کے سربراہ روہن جیٹلی نے زور دیا کہ متاثرہ افراد میں ڈیوٹی پر موجود کوئی بھی گراؤنڈ مین نہیں تھا۔اس سے کچھ دن پہلے ہی آسٹریلیائی کے تین کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر وبائی امراض کی تباہ کن دوسری لہر کے مابین کوروناکے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔2020 آئی پی ایل بھی متحدہ عرب امارات کے ایک بائیو ببل ماحول میں منعقد ہوا تھا اور اس وقت  ٹورنمنٹ کے آغاز سے پہلے ہی انفیکشن کی اطلاع ملی تھی۔ یاد رہے کہ  ہندوستان  میں اس وقت 3 لاکھ سے زیادہ اور روزانہ 3 ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ ہو رہی ہیں۔