Thursday, May 2, 2024
Homesliderآئی پی ایل 2021 کے لئے 11 فروری کو نیلامی متوقع

آئی پی ایل 2021 کے لئے 11 فروری کو نیلامی متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ کورونا وبا کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی 13ویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے بعد2021 میں اس کے اگلے ایڈیشن کو ہندوستان میں ہی منعقد کرنے کے سلسلے میں تیاریاں شروع ہو گئی ہیں جس کے لئے 11 فروری کو کھلاڑیوں کی نیلامی ہو سکتی ہے ۔ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کی حالیہ ورچول اجلاس ہوا تھا لیکن آئی پی ایل کے14 ویں ایڈیشن کے لئے تاریخوں اور میچ کے انعقاد کے لئے مقامات کے انعقاد کے سلسلے میں ابھی تک آخری فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ حالانکہ بی سی سی آئی یہ واضح کر چکا ہے کہ2021 آئی پی ایل میں آٹھ ٹیمیں ہی حصہ لیں گی۔

آئی پی ایل 2021 کے لئے کھلاڑیوں کی ایک دن کی نیلامی کا عمل کہاں ہو گا اس بابت اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے حالانکہ ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین فروری میں ہونے والی ٹسٹ سیریز کے پہلے اور دوسرے ٹسٹ میچ کے درمیان اس نیلامی کا انعقاد کیا جائے گا۔مذکورہ ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 5 تا 9 فروری کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 13 سے 17 فروری کے مابین ہوگا۔

آئی پی ایل کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی کے سلسلے میں سابق ہندوستانی بیٹسمین برجیش پٹیل کی صدارت والی تین رکنی کمیٹی غوروخوض کر رہی ہے ۔ اس کمیٹی میں سابق اسپنر پرگیان اوجھا بھی شامل ہیں۔ ہندوستان میں کورونا وبا کے خطرے کے درمیان کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا جا سکتاہے ۔امید کی جارہی ہے کہ 2021 کے آئی پی ایل سے قبل کورونا کا بحران ختم ہوجائے گا اور ہندوستان کے میدانوں میں دلچسپ مقابلوں کی رونق پھر سے بڑھ جائے گی۔