Wednesday, May 8, 2024
Homesliderآئی پی ایل 2021 کے لیے چینائی میں 18 فروری کو نیلامی

آئی پی ایل 2021 کے لیے چینائی میں 18 فروری کو نیلامی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: آئی پی ایل 2021ءکے لیے چینائی میں 18 فروری کو کھلاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی۔ آئی پی ایل 2021ءکے لیے 18 فروری کو کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی اور یہ ایک مختصر سی نیلامی ہوگی۔ آئی پی ایل کی نیلامی ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان یہاں منعقد شدنی دو ٹسٹ مقابلوں کے اختتام کے بعد ہوگی۔ جیساکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹسٹ 13 تا 17 فروری منعقد ہوگا۔ بی سی سی آئی ہنوز یہ فیصلہ نہیں کرپائی ہے کہ آئی پی ایل کو ہندوستان میں منعقد کیا جائے یا پھر کسی اور مقام پر منعقد کیا جائے۔ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے پہلے ہی اشارہ دیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ لیگ کا انعقاد وطن میں ہی ہوگا جیسا کہ کورونا بحران کی وجہ سے 2020ءکا ایڈیشن ستمبر۔نومبر میں متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا گیا تھا۔

آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز کا کامیاب انعقاد آئی پی ایل کے لیے بھی راہیں ہموار کرے گا۔ کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھنے کی آخری تاریخ 20 جنوری تھی جس کے بعد کئی ٹیموں نے اپنے معروف کھلاڑیوں کو آزاد کردیا ہے۔ راجستھان رائلس کی جانب سے اسٹیو اسمتھ اور کنگس الیون پنجاب کی جانب سے گلین میکس ویل کو آزاد کیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کرس مورس، ہربھجن سنگھ اور آرون فنچ معروف نام ہیں۔

اس مرتبہ نیلامی میں آسٹریلیائی سابق کتپان اسٹیو اسمتھ او رگلین میکس ویل توجہ کا مرکز ہوں گے جبکہ ہندوستانی زاویہ سے کیرلا کہ محمد اظہرالدین پر سب کی نظریں ہوں گی کیونکہ انہوں نے سید مشتاق علی ٹورنمنٹ میں تیز تیرین سنچری اسکور کرتے ہوئے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔