Friday, May 17, 2024
Homesliderآئی پی ایل 2022 کا ہفتہ کو ممبئی میں آغاز

آئی پی ایل 2022 کا ہفتہ کو ممبئی میں آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) جس نے ہندوستانی کرکٹ کو بھاری قیمت کا ٹیگ اور ایک نئی شناخت دی ہے، 10 ٹیموں کے ساتھ اپنے گھر پر رنگ جمانے کے لیے تیار ہے جیسا کہ ہفتہ یہاں دفاعی چمپئن چینائی سوپرکنگز (سی ایس کے ) اورگزشتہ سال کی رنر اپ کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے درمیان کھیلا جائے گا۔2011 کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا جب عالمی کرکٹ کی سب سے مشہور ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کے لیے 10 ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ اس بار دو نئی ٹیمیں لکھنو سوپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنز کی شکل میں آئی پی ایل میں ڈیبیو کریں گی۔

ہندوستان میں کوویڈ19 کی صورتحال قابو میں آنے کے بعد کرکٹ شائقین کو 2019 کے بعد پہلی بار اسٹیڈیم کا دورہ کرکے میچوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ آئی پی ایل کے تمام میچز ہندوستان میں کھیلے جائیں گے اور اسٹیڈیم کی گنجائش کا 25 فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے۔دو نئی ٹیموں کے شامل ہونے سے ٹورنمنٹ کو دو ماہ سے زائد کا وقت لے جانے سے میچوں کی جملہ تعداد 60 سے بڑھ کر74 ہوگئی ہے۔ تاہم تمام ٹیمیں لیگ مرحلے میں صرف 14 میچز کھیلیں گی۔ بورڈ آف کنٹرول فارکرکٹ ان انڈیا (بی سی آئی) کو2021 میں ایک سخت سبق ملا جب اسے وبائی امراض کے پھیلنے کی وجہ سے ٹورنمنٹ کو درمیان میں ہی ملتوی کرنا پڑا اور بعد میں اسے متحدہ عرب امارات میں مکمل کرنا پڑا۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الحال لیگ مرحلے کے میچ ممبئی اور پونے کے تین مقامات پر ہوں گے تاکہ ہوائی سفرکرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ پچ کیوریٹرز کے لیے پچوں کو دو ماہ تک برقرار رکھنا ایک چیلنج ہوگا لیکن ٹورنمنٹ میں بڑے اسکور کے امکانات موجود ہیں۔ اس سال آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے ساتھ، آئی پی ایل کچھ ہندوستانی کھلاڑیوں کی قسمت کا بھی فیصلہ کرے گا۔ ممبئی انڈینزکی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گی لیکن اس کے کپتان روہت شرما نے واضح کیا ہے کہ انہیں اس سے کوئی اضافی فائدہ نہیں ملے گا۔ تاہم سوریہ کمار یادو، کیرون پولارڈ، جسپریت بمراہ سازگار حالات کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔